تہران :(ایجنسی)
کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایرانی طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی طلباء کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، طلبا ءنے حجاب پر پابندی کے خلاف نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ان پلے کارڈز پر بھارت میں مسلمان طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا ءمظاہرین نے حجاب پر پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک قرار دیا۔ طلباء نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔










