جنتر منتر پر پہلوانوں کے دھرنے کا آج نوا دن ہے اس دوران کئی سیاسی پارٹیوں کی انہئں حمایت ملی ۔کل پہلوانوں نے ایک بار پھر پریس کانفرنس کی اور کہا وزیر اعظم مودی کو ہماری ’من کی بات‘ سننی چاہئے۔ دوسری جانب پہلوانوں کو کسانوں کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ یونائیٹڈ کسان مورچہ کی نمائندہ تنظیم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔
پہلوانوں اور ڈبلیو ایف آئی کے درمیان جاری ‘کشتی’ میں اب پہلوانوں کو کسانوں کی حمایت بھی مل گئی ہے۔ پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے ہیں اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اتوار کو متحدہ کسان مورچہ کا ایک وفد احتجاجی مقام پر پہنچا اور کہا کہ مورچہ پہلوانوں کے ساتھ ہے اور انہوں نے ڈبلیو ایف آئی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی دہرایا







