فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔
صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سسلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔فلسطین کا پرچم تھامے ان افراد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی مظالم روکے جائیں اور فوری جنگ بندی کرائی جائے۔جو بائیڈن کی تقریر کےدوران خلل ڈالنے والے ان افراد کو روک کر باہر نکالا جاتا رہا تاہم ایک کے بعد دوسرا شخص کھڑا ہوتا رہا۔بائیڈن کے حامی بھی اس موقع پر صدر کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
دوسری طرف امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں اور غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کردی۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق ہے، لیکن جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو ہم بہت واضح ہیں۔








