اردو
हिन्दी
اگست 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سپریم لیڈر طالبان کا خواتین کے حقوق پر زور،عیدالاضحی پر خاص پیغام

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
224
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل (العربیہ نیٹ) طالبان کے سپریم لیڈر ھبۃ اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے افغانستان میں خواتین کی زندگیوں میں بہتری لانے کے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ان کا یہ بیان ان حالات میں سامنے آیا ہے جہاں خواتین پر عوامی زندگی اور کام کرنے پر پابندی ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کو سختی سے روک دیا گیا ہے۔
ھبۃ اللہ اخونزادہ کی جانب سے یہ بیان عید الاضحی کی تعطیل سے قبل جاری کیا گیا۔ ھبۃ اللہ ایک اسلامی سکالر ہیں اور شاذ و نادر ہی عوام میں نظر آتے ہیں۔ وہ افغانستان کے جنوب میں طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبہ قندھار میں مقیم ہیں اور بہت کم قندھار سے باہر جاتے ہیں۔ ان کے اطراف ایسے علماء کرام یا اسلامی سکالرز کی کثرت ہے جو خواتین کے لیے مخلوط تعلیم اور کام کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
اپنے عید کے پیغام میں اخونزادہ نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے دور حکومت میں خواتین کو جبری شادیوں سمیت بہت سے روایتی جبر سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے شرعی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اسلامی شریعت کے مطابق خواتین کو آرام دہ اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کے لیے معاشرے کے نصف حصے کی حیثیت سے ان کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح ہو کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کو عوامی مقامات جیسے پارکس اور جمز میں جانے سے روک دیا ہے اور میڈیا کی آزادیوں کو پابند کیا گیا ہے۔ طالبان کے ان اقدامات نے عالمی سطح پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ طالبان کی سخت گیر پالیسیوں نے افغانستان کی تنہائی کو ایسے وقت میں بڑھا دیا ہے جب اس کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور وہاں انسانی بحران مزید خراب ہو رہا ہے۔
ھبۃ اللہ نے دوسرے ملکوں سے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کے اپنے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت دنیا کے ساتھ خاص طور پر اسلامی ملکوں کے ساتھ اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی خواہاں ہے۔ اور اس سلسلے میں اس نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔
ھبۃ اللہ اخونزادہ کے پیغام میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے رویے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور سوڈان کے عوام اور حکومت سے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اتحاد اور بھائی چارے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist