لکھنؤ:(ایجنسی)پ سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ پر ایک شخص نے جوتا پھینکا۔ موریہ کے حامیوں نے حملہ آور کو خوب مارا پیٹا۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ کا ہے۔ سوامی پرساد موریہ پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔
اسی دوران وکیل کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے ان پر جوتا پھینکا۔ اس کے بعد موریہ کے حامی مشتعل ہو گئے اور جوتا پھینکنے والے شخص کو پیٹنے لگے۔جوتا پھینکنے کنہ را حال معلوم نہیں ہوسکی-اس کا نام آکاش سینی ہے
رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
سوامی پرساد موریہ اکثر اپنے بیانات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ کئی بار اپنے بیانات کی وجہ سے وہ تنازعات میں بھی گھرے رہتے ہیں۔ تقریباً تین دہائیوں سے سیاست میں سرگرم، موریہ بی ایس پی اور بی جے پی میں بھی رہ چکے ہیں۔








