اردو
हिन्दी
اگست 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان رہنما نے اپنے باپ کے قاتل کو معاف کردیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
313
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل (ڈی ڈبلیو) افغان طالبان کے ایک سینئر رہنما نے اپنے والد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک شخص کو معاف کر دیا ہے۔ طالبان نے ابھی حال ہی میں سرعام پھانسیاں اور سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ ماہ افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ملکی ججوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اسلامی قانون کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر نافذ کریں، جن میں سرعام پھانسی دینا، سنگسار کرنا، کوڑے مارنا اور چوروں کے ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہیں۔ تاہم ایسے ماحول میں شمالی صوبے جوزجان کے نائب گورنر گل محمد نے اپنے والد کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس معافی کا اعلان افغانستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ گل محمد کے والد کو انیس سو بانوے میں قتل کیا گیا تھا
ایک افغان شرعی عدالت نے ملزم عبدالقیوم کو قتل کا مجرم قرار دیا تھا اور اسے اسلام کے نظام انصاف ‘آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کے تحت پھانسی دینے کی سزا سنائی گئی تھی لیکن نائب گورنر نے معافی دیتے ہوئے اس کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عدالت میں دی گئی ایک درخواست میں گل محمد نے کہا، ”قاتل کے اہل خانہ نے مجھ سے مجرم کو معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ آج میں قصاص (سزا) کو چھوڑ رہا ہوں اور اسے معاف کرتا ہوں۔‘‘
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ابھی چند روز پہلے ہی قتل کے ایک مجرم کو سرعام پھانسی دی گئی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ افغانستان میں پہلی سرعام پھانسی تھی۔ یہ پھانسی سات دسمبر کو مغربی صوبے فرح میں دی گئی تھی اور اسے مقتول کے والد نے خود انجام دیا تھا۔ متقول کے والد نے مجرم کو عوام کے سامنے تین گولیاں بھی ماریں۔ اس کیس میں مجرم پر ایک شخص کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چرانے کا الزام ثابت ہو گیا تھا
طالبان کے سپریم لیڈر  ہیبت اللہ اخوندزادہ ابھی تک قندھار میں کسی نامعلوم مقام پر رہائش پذیر ہیں اور وہیں سے اپنے احکامات جاری کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ طالبان کی سزائیں بھی سخت ہوتی جا رہی ہیں۔ جب طالبان نے گزشتہ سال دوبارہ اقتدار پر قبضہ کیا تھا تو انہوں نے ایک نرم حکومت کا وعدہ کیا تھا۔ اب لیکن وہ افغان عوام کی زندگیوں پر تیزی سے سخت پابندیاں عائد کرتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کو عوامی زندگی سے بتدریج الگ کیا جا رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN