اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق پر بات نہ ہوئی:وزیر خارجہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق پر بات نہ ہوئی:وزیر خارجہ
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے دوران انسانی حقوق کے حوالے سے کوئی بات چيت نہیں ہوئی اور جیسے دوسروں کو بھارتی پالیسیوں کے بارے میں رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، اسی طرح بھارت کو بھی ان کے بارے میں اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

ان کا اشارہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کی جانب تھا، جس میں انہوں نے ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے آغاز پر کہا تھا کہ امریکہ بھارت میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا، ’انسانی حقوق کے معاملے پر: نہیں، ہم نے اس میٹنگ کے دوران انسانی حقوق پر بات نہیں کی۔ یہ ملاقات بنیادی طور پر سیاسی اور عسکری امور پر مرکوز تھی۔ یہ موضوع ماضی میں اس وقت سامنے ضرور آیا تھا جب سیکرٹری بلنکن بھارت کے دورے پر آئے تھے۔‘

بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا، ’دیکھیے، لوگ ہمارے بارے میں رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔ لیکن ہم ان کے خیالات، مفادات، اور ان لابیوں اور ووٹ بینک کے بارے میں بھی اپنی رائے رکھنے کے برابر کے حق دار ہیں، جو ایسے معاملات کے پیچھے ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب بھی کوئی بات ہوتی ہے، تو ہم بھی بولنے سے باز نہیں آتے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’میں آپ کو بتاؤں کہ ہم امریکہ سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بھی اپنے خیالات رکھتے ہیں۔ جب اس ملک میں اس طرح کی صورت حال ہوتی ہے، تو ہم بھی انسانی حقوق کے مسائل اٹھاتے ہیں، خاص طور پر جب وہ ہماری کمیونٹی سے متعلق ہوں۔‘

گزشتہ روز نیو یارک میں سکھ برادری پر ہونے والے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا، ’حقیقت میں، ہمارے پاس کل ہی کا ایک کیس تھا ۔تو واقعی ہمارا موقف یہی ہے۔‘

امریکہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے دو وزراء کی موجودگی میں جس طرح کا بیان دیا تھا، اسے واشنگٹن کی جانب سے نئی دہلی کے لیے براہ راست سرزنش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کے روز وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امریکہ بھارت میں کچھ عہدیداروں کے ذریعے کی جانے والی ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا،’’ہم جمہوری اقدار اور (انسانی حقوق جیسی) مشترکہ اقدار پر اپنے بھارتی شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے رہتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے ہم بھارت میں ہونے والی ایسی حالیہ پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں، جن میں بعض حکومتی، پولیس اور جیل حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔‘‘

اس سے پہلے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس عمر الہان نے بھی بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کے حوالے سے مودی حکومت کی پالیسیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا، ’’اس سے پہلے کہ ہم انہیں امن میں اپنا شراکت دار سمجھنا چھوڑ دیں، آخر مودی کو بھارت کی مسلم آبادی کے ساتھ، کیا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے معاشرے کو مذہبی خطوط پر مسلسل تقسیم کرنے اور مذہبی منافرت کو فروغ دینے کا کام کرتی رہی ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی دائیں بازو کے ہندو قوم پسند گروپوں نے ملکی اقلیتوں پر اپنے حملے تیز کر دیے اور وہ اب بھی آئے دن مساجد اور دیگر املاک کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN