اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان سرکار کے بلند خواب،پورے ملک میں ریلوے کا جال بچھانے کا منصوبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
31
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ازبکستان کے ساتھ افغان سرحد کے آخری حصے پر، جہاں ریلوے لائن ختم ہو جاتی ہے، نوجوانوں کا ہجوم مال بردار ٹرینوں سے گندم یا آٹے کی بوریوں کو ٹرکوں میں منتقل کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
شمالی افغانستان کے سرحدی قصبے حیراتان میں روزانہ قریب 3500 ٹن آٹا اور 1500 ٹن گندم یہ نوجوان ان ٹرکوں پر منتقل کرتے ہیں، جو دشوار گزار پہاڑی گزرگاہوں اور جنگ سے تباہ شدہ سڑکوں سے گزر کر اسے ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچاتے ہیں۔
افغانستان کے شمالی حصے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف کو اس ریلوے لائن سے ملانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور طالبان حکام کے مطابق یہ منصوبہ جون تک قابل استعمال ہو جائے گا۔
صرف 75 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن کی بحالی، طالبان حکومت کے متعدد غیر فعال ریلوے منصوبوں کو بحال کرنے کے عزائم کا ایک اہم حصہ ہے۔
طویل عرصے سے زیر غور ‘ٹرانس افغان ریلوے‘ کا مقصد بالآخر ازبکستان، افغانستان اورپاکستان کو ایک 700 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک سے جوڑنا ہے۔ یہ تینوں ممالک نہ صرف اس کے حق میں ہیں بلکہ اس کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم ہے۔
روس سے کھانے پینے کی اشیاء اور لکڑی کے علاوہ، ایندھن اور دیگر سامان وسطی ایشیائی جمہوریہ اور چین سے حیراتان پہنچتے ہیں۔ طالبان حکومت اس سامان کو اپنے دور حکومت میں ہی ریل کے ذریعے افغانستان سے گزرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔
مزار شریف میں بلخ ریلوے اتھارٹی کے سربراہ محمد شفیق محمود کے مطابق، ”ٹرانس افغان وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان اقتصادی راہداری بن جائے گا۔ ‘‘
یہ ان دو ریلوے منصوبوں میں سے ایک ہے جن پر طالبان حکام عمل پیرا ہیں تاکہ افغانستان کو جو دہائیوں کی جنگ اور غربت کا شکار ملک ہے اور جس نے کبھی بھی اپنی ریلوے تعمیر نہیں کی، بہتر طریقے سے ہمسایہ ممالک سے منسلک کیا جا سکے۔
ملک کے دوسرے سرے پر 200 کلومیٹر سے زیادہ طویل ایک اور ریلوے لائن کا مقصد ہرات شہر کو اس کے مغربی ہمسایہ ملک ایران سے جوڑنا ہے، جس سے افغانستان کو سمندر ، ترکی اور یورپ تک رسائی حاصل ہوگی
کابل میں قومی ریلوے کے ترجمان عبدالسمیع درانی نے کہا کہ پاکستان تک ریلوے لائن کی تعمیر میں وقت لگے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”ہمارے موجودہ اندازوں کے مطابق، ایک بار جب اس منصوبے پر اصل کام شروع ہو جائے گا، تو تعمیراتی مرحلے میں تین سے پانچ سال لگیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق  اس پر چار سے پانچ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی
اس سلسلے میں طالبان حکومت مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔۔
افغانستان کی قومی ریلوے کے ترجمان عبدالسمع درانی کے مطابق47 کلومیٹر طویل سیکشن دو سال میں مکمل ہو گا اور اس پر 53 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جس میں روسی اور ترک شراکت دار شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریلوے افغانستان کو سمندر تک رسائی فراہم کرے گی اور اسے بین الاقوامی تجارتی راستوں سے منسلک کرے گی اور ”افغانستان کی معیشت کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔‘‘
، ”ملک میں جتنی زیادہ کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، دوسرے ممالک کے ساتھ ہماری تجارت میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔ ‘‘
فنڈنگ کے علاوہ، افغانستان کی طالبان حکومت کو حل کرنے کے لیے مشکل تکنیکی مسائل کا بھی سامنا ہے، خاص طور پر ریلوے ٹریک گیج کا معاملہ۔ایران یورپی گیج استعمال کرتا ہے، لیکن سابق سوویت جمہوریہ سے آنے والی ریلوے کا گیج مختلف ہے، اور پاکستان کے پاس تیسرا گیج ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN