اردو
हिन्दी
مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

“بلڈوزر جسٹس”پر پابندی انصاف وقانون کی بالا دستی کا اظہار،عرضی گزار مولانا محمود مدنی کا بیان،جمعیت نے  کورٹ میں گائڈ لائن بھی پیش کیں

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
150
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی  ۱۷؍ستمبر :سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایک عبوری حکم جاری کیا ہے کہ ملک کے کسی کونے میں یکم اکتوبر تک بلڈوزر نہیں چلایا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ حکم عوامی سڑکوں، فٹ پاتھ، ریلوے لائنوں اور آبی ذخائر میں درپیش تجاوزات پر فی الحال لاگو نہیں ہوگا،لیکن بلڈوزر جسٹس کی مہیما منڈل قبول نہیں کی جائے گی۔
جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی جرم یا واقعہ کے بعد کسی کے گھر کو گرانے کی اجازت فی الحال نہیں ہے ۔عدالت نے ان معاملات کی اگلی سماعت کے لیے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کے حکم پر اعتراض اٹھایا کہ قانونی حکام کے ہاتھ اس طرح نہیں باندھے جا سکتے۔ تاہم بنچ نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر انہدامات دو ہفتوں کے لیے روک دیے جائیں تو آسمان نہیں گرے گا۔
عدالت نے کہا کہ اس نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ ”اگر ایک بھی غیر قانونی انہدام ہوتا ہے تو یہ آئین کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم غیر مجاز تعمیرات کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے ،لیکن انتظامیہ جج نہیں بن سکتی۔ سماعت کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ایم آر شمشاد اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ فرخ رشید سمیت کئی اہم وکیل موجود تھے۔
عدالت نے سوال کیا کہ 2024 میں اچانک جائیدادیں کیوں مسمار کی گئیں۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ غیر مجاز تعمیرات کو مسمار کرنے کے اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جسٹس وشواناتھن نے کہا کہ اگلی تاریخ تک عدالت کی اجازت کے بغیر انہدام پر پابندی ہے۔سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ایک ”بیانیہ” بنایا جا رہا ہے کہ ایک خاص برادری کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جسٹس وشواناتھن نے کہا کہ باہر کی آوازیں عدالت کو متاثر نہیں کر رہی ہیں۔ ہم اس وقت، کس برادری کا معاملہ ہے، اس میں نہیں جائیں گے۔ اگر ایک بھی غیر قانونی انہدام ہوتا ہے تو یہ آئین کے اصولوں کے خلاف ہے۔
عدالت نے اس بات پر سخت غصہ کا اظہارکیا کہ پچھلے حکم کے بعد (جہاں اس نے ہدایات جاری کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا) مرکزی سرکار کے کچھ وزیروں کی طرف سے ایسے بیانات دیے گئے کہ ’’بلڈوزر چلتے رہیں گے‘‘ جسٹس گوائی نے کہا۔ 2 ستمبر کے بعد ایسی دھمکیاں اور جواز پیش کیے گئے ،کیا یہ ہمارے ملک میں ہونا چاہیے؟
جسٹس وشواناتھن نے کہا کہ یاد رہے کہ آخری تاریخ کو عدالت نے ملک بھر میں رہنما اصول وضع کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا تاکہ اس بات پر تشویش کا ازالہ کیا جا سکے کہ کئی ریاستوں کے حکام ، ملزموں کے مکانات کو سزا کے طور پر مسمار کررہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے فریقین کو مسودہ تجاویز جمع کرانے کے لیے کہا گیا تھا ۔ اس حکم کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
پس منظر
سپریم کورٹ میں 2022 میں دائر درخواستوں کا تعلق دہلی کے جہانگیرپوری میں اپریل 2022 میں ہونے والی انہدامی مہم سے تھا، جسے بعد میں روک دیا گیا۔ عرضی گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکام سزا کے طور پر بلڈوزر کا استعمال نہیں کر سکتے۔ ستمبر 2023 میں سماعت کے دوران، سینئر وکیل کپل دیو نے حکومتی رویے پر تشویش ظاہر کی تھی ۔ انھوں نے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت گھر کے حق کا دفاع کیا اور مسمار شدہ گھروں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا تھا۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انہدامی کارروائیوں کے خلاف ہنگامی ریلیف کی عرضیاں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے حال میں داخل کی گئیں، اس کے بعد یہ سماعت ہو رہی ہے۔


*جمعیت کی طرف سے پیش کردہ گائیڈ لائن کے چند اہم نکات

(۱)  حکام یا بلدیاتی ادارے ایسے افسران کا تقرر کریں گے جو انہدام سے متعلق عدالتوں یا متعلقہ حکام کو جوابدہ ہوں گے( ۲ ) یہ افسران ڈویژنل کمشنر یا مساوی افسر کو رپورٹ کریں گے۔(۳ ) انہدام کا فیصلہ کرنے سے پہلے افسر کو علاقے کا سروے کرنا ہوگا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ کتنے مکانات بلدیاتی قوانین کے تحت انہدام کے قابل ہیں(۴ ) ان گھروں کی فہرست تیار کی جائے گی جنہیں مکمل یا جزوی طور پر مسمار کیا جانا ہے(۵) متاثرہ مکانات کے مالکان یا رہائشیوں کو انہدام سے کم از کم 60 دن پہلے تحریری نوٹس دیا جائے گا(۶)نوٹس میں انہدام کی وجوہات بیان کی جائیں گی اور یہ بذریعہ دستی،رجسٹرڈ پوسٹ اور میونسپل ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا(۷)نوٹس مقامی زبان میں بھی فراہم کیا جائے گا۔(۸) انہدام سے 10 دن قبل افسر کو ایک حلف نامہ داخل کرنا ہوگا جس میں یہ تصدیق کی جائے گی کہ نوٹس موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق فراہم کیا گیا ہیاور اسے ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں جمع کروایا جائے گا(۹)متاثرہ افراد 15 دن کے اندر نوٹس کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں، اور متعلقہ اتھارٹی 15 دن کے اندر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی(۱۰ ) اپیل کے زیر التوا ہونے کی صورت میں، جب تک فیصلہ نہیں آتا، انہدام نہیں کیا جا سکتا۔(۱۱ ) اگر اپیل خارج ہو جائے تو مکینوں کو 10 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی جگہ خالی کریں(۱۲ ) انہدام صرف ایک یا چند گھروں کو نشانہ بنا کر نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکام کو پورے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنی ہوگی اور تمام انہدامات کے لیے ایک شیڈول مقرر کرنا ہوگا۔ (۱۳) کسی ایک گھر کو اس وقت تک مسمار نہیں کیا جانا چاہیے جب تک کہ پورے علاقے کی غیر قانونی تعمیرات کا منصفانہ جائزہ نہ لے لیا جائے۔(۱۴) ان اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کو سزائیں دی جائیں گی اور متاثرہ افراد کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔(۱۵) خلاف ورزیوں کو توہین عدالت سمجھا جائے گا جیسا کہ ڈی کے باسو بمقابلہ ریاست مغربی بنگال کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بیان کیا گیا ہے۔یہ رہنما اصول ریاستی حکام کی طرف سے انجام دی جانے والی انہدامی سرگرمیوں میں شفافیت، انصاف، اور مناسب عمل کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیںجو جمعیۃ علماء ہند کے سینئر وکیل ایم آرشمشاد نے تیار کیا ہے ۔
*صدر جمعیۃمولانا محمود اسعد مدنی کا بیان 
مولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ بلڈوزر کو انصاف کی علامت سمجھا جاتا ہے، جو عدالتی عمل اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے کر قابل تحسین بات کہی ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بیانات پر فوری روک لگائی جائے تاکہ انصاف کی بالادستی برقرار رہے اور قانون کا غلط استعمال نہ  ہو-

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

09 مارچ
US Israel Rift News
خبریں

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

09 مارچ
Oil Dollar Market Crisis News
خبریں

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

09 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

مارچ 9, 2026
Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

مارچ 9, 2026

حالیہ خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN