اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ میں قید صہیونی فوجی اسرائیل کے لیے وبال جان، حماس سے رہا کرانا بڑا چیلنج

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی فوجیوں کا معاملہ اسرائیل کے لیے ایک کانٹے دار اور حساس مسئلہ بن گیا ہے۔ اس صورت حال نے اسرائیل کو ایک مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیل میں تقریبا ہر خاندان کا ایک فرد فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اپنے حملے کے دوران 240 قیدیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں فوجی بھی شامل تھے۔
اب تک 72 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں تین گنا زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ لیکن فوجیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکرات میں ایک خاص مشکل پیش کی۔
پیرس میں جین جورس فاؤنڈیشن کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ آبزرویٹری کے شریک ڈائریکٹر ڈیوڈ خلفا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں ہر خاندان کا ایک بھائی، بہن اور کزن فوجی سروسز انجام دے رہا ہے۔ اسرائیل جنگ کے ہنگاموں کے درمیان ابھرا تھا۔ فوج نے اس صہیونی ریاست کے قیام اور اس کی حفاظت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیلی سول سوسائٹی، ریاست اور فوج کے درمیان ایک اٹوٹ رابطہ اور بڑی جذباتی قربت پائی جاتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حماس کے زیر حراست یرغمالیوں میں چار خواتین سمیت 11 فوجی شامل ہیں۔ ریزرو فورسز میں شامل ہونے کی عمر کے بھی تقریباً 40 مرد یرغمال ہیں۔

اسرائیل کے لیے قیدی فوجیوں کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں۔ 2004 میں اسرائیل نے ایک اسرائیلی تاجر اور تین فوجیوں کی لاشوں کے بدلے تقریباً 450 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
2011 میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو 1027 فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ کی پٹی میں پانچ سال قید رہنے کے بعد رہا کرایا گیا تھا۔ شالیت معاہدے کے تحت رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں حماس رہنما یحییٰ سنوار بھی شامل تھے۔ یہ وہی سنوار ہیں جنہیں اب سات اکتوبر 2023 کے حیران کن حملے کا معمار سمجھا جارہا ہے۔
گیلاد شالیت تقریباً تین دہائیوں میں زندہ واپس آنے والا پہلا اسرائیلی فوجی تھا۔ لیکن اس کے معاملے نے ایک تنازع کو جنم دیا تھا۔ فوجیوں کی رہائی کے لیے قابل قبول مراعات کے بارے میں بحث آج تک جاری ہے۔ تاہم حماس کے سات اکتوبر کے حملے نے اسرائیلی حکام، فوج اور انٹیلی جنس کی ناکامی کو ظاہر کرکے رکھ دیا ہے۔
حماس نے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی فوجیوں کی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں لگ بھگ 7 ہزار فلسطینی قید ہیں۔ اس سات ہزار کی تعداد میں بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے متعلق اسرائیل سمجھتا ہے کہ ان کی ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے سابق انٹیلی جنس افسر ایوی میلمڈ نے کہا کہ یہ ایک رعایت ہے جسے کوئی بھی اسرائیلی حکومت کبھی قبول نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس اس مرتبہ کھیل میں ایک بڑا کارڈ موجود ہے یہ کارڈ غزہ میں تعینات اس کے فوجی اور ٹینک ہیں۔
ڈیوڈ خلفا نے نشاندہی کی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس گرفتار فلسطینی جنگجوؤں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یرغمالیوں کے مقام کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیل خصوصی فورسز کا استعمال کرتے ہوئے حملے کر سکتا ہے۔
ان فوجیوں کا مسئلہ بھی ابھی باقی ہے جو پکڑے گئے اور بعد میں مارے گئے۔ ان کی باقیات کو نکالنے اور خصوصی تقریبات کے ساتھ دفن کرنے کے لیے بھی عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ آزاد ماہر ایوا کولو ریوٹیس نے کہا کہ اسرائیلی سڑکوں پر غزہ سے لاشوں کی واپسی کے لیے بھی دباؤ ابھی مزید بڑھے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN