نئی دہلی :(ایجنسی)
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مشورہ دیا ہے کہ گجرات کی طرح ہر ریاستی حکومت کو اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’بھگوت گیتا ہمیں اخلاقیات سکھاتی ہے۔ یہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے تئیں ہماری ذمہ داری کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں بہت سی اخلاقی کہانیاں ہیں جو ہمارے طلباء کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ہر ریاستی حکومت اس بارے میں سوچ سکتی ہے۔‘
اس سے قبل جمعرات کو گجرات کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے کہا تھا کہ اس سیشن سے ریاست کے اسکولوں میں 6ویں سے 12ویں جماعت تک بھگوت گیتا پڑھائی جائے گی۔










