اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک صدیوں کی غلامی کی ذہنیت کی زنجیر توڑ کر باہر آگیا: مودی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایودھیا میں ہندو منتروں، جاپ اور روایتی مذہبی رسوم و رواج کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی نے نو تعمیر شدہ رام مندر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ۔ رام مندر کی تقریب کو پورے ملک میں درجنوں ٹی وی چینلوں کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا جس میں وزیر اعظم مودی نے اسے ملک میں ایک ’نئے عہد کے آغاز‘ سے تعبیر کیا۔
مذہبی رسومات کے بعد انھوں نے وہا ں موجود ہزاروں سادھو سنتوں اور اہم شخصیات سے خطاب کیا۔ ان کی بیشتر تقریر بھگوان رام پر مرکوز تھی۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ پل صدیوں کے طویل انتظار کے بعد آیا ہے۔ اس پل کو کھونا نہیں ہے۔ یہ انڈیا کے نئے عہد کا آغاز ہے۔ ہمیں اس وقت آئندہ ایک ہزار سال کے بھارت کی بنیاد رکھنی ہے۔‘
انھوں نے اپنی طویل تقریر میں یہ بھی کہا کہ ’دیو سے دیش اور رام سے قومی شعور کی تخلیق سے ہی قوم کی تعمیر ہو گی۔‘انھوں کہا کہ ’ملک صدیوں کی غلامی کی ذہنیت کی زنجیر توڑ کر باہر آ گیا ہے۔‘
اس تقریب میں ملک کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی شریک تھے۔ وہ سٹیج پر وزیر اعظم کی بغل میں بیٹھے تھے۔
رام مندر بی جے پی کی ہندوتوا سیاست کا محور تھا۔ اس کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہ ہندوؤں کی بالادستی کی علامت ہے۔ اس کے ذریعے یہ سیاسی پیغام بھی دیا گیا کہ بی جے ہی ملک میں ہندو مذہب اور ثقافت کی سب سے بڑی علامت ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چار برس قبل رام مندر کو بابری مسجد کی جگہ تعمیر کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس فیصلے میں حکام کو بابری مسجد کی ایودھیا میں متبادل جگہ تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم بھی دیا تھا۔
یہ زمین ایودھیا کے دھننی پور گاؤں میں الاٹ کی گئی ہے۔ مسجد بنانے کی ذمہ داری سرکاری ادارے، سُنی وقف بورڈ، کو دی گئی تھی اور وقف بورڈ نے اس مقصد کے لیے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ٹرسٹ بھی قائم کیا تھا۔
اس فاؤنڈیشن نے مسجد کے ساتھ ساتھ کینسر ہسپتال اور ایک کلچرل میوزیم بنانے کا ایک نقشہ بھی پیش کیا تھا۔ حال ہی میں اس نے اس کی جگہ مسجد کا ایک نیا نقشہ پیش کیا ہے جس میں مسجد کا نام ’محمد بن عبداللہ ‘ لکھا گیا ہے۔چار برس گزرنے کے بعد ابھی تک اس مسجد کی بنیاد نہیں رکھی جا سکی ہے
پیر کے روز بی جے پی نے رام مندر کا اپنا وعدہ تو پورا کر دیا ہے لیکن یہ تنازع یہیں ختم نہیں ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب یہ بنارس اور متھرا کی مسلم عبادت گاہوں کو بھی اپنی گرفت میں لے سکتا ہے۔
یہ سیکولرزم اور ہندو اکثریتی جمہوریت کی کشمکش ہے۔ دو مہینے بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں رام مندر کو ایک بڑی سیاسی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اور اب پارلیمانی انتخابات ہی یہ طے کریں گے کہ ’سیکولر انڈیا‘ کا سیاسی مستقبل کیسا ہو گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN