اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک نفرت سے نہیں چلے گا:مولانامحمود مدنی کا بالواسطہ سرکار کو انتباہ،جمعیتہ کی منتظمہ کا اجلاس جاری،اہم تجاویز منظور

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
178
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی  4 جولائی
  جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی مجلس منتظمہ کا اہم اجلا س اس کے صدر دفتر نئی دہلی میں آج صبح شروع ہوا،جس میں ملک بھر سے جمعیۃ علماء ہند کے تقریباََ دو ہزار اراکین ومشاہیر نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کررہے ہیں۔اجلاس کی پہلی نشست میں ملک میں بڑھتی منافرتی مہم اور اسلاموفوبیا کے انسداد  اور فلسطین میں اسرائیل کی ظالم حکومت کی طرف سے جاری نسل کشی وغیرہ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور تجاویزمنظور ہوئیں۔۔
پہلی نشست میں اپنے صدارتی خطاب میں مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ملک نفرت سے نہیں بلکہ پیار سے چلے گا ۔ انھوں نے ماب لنچنگ اور مسلم کمیونٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کو ملک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئےکہا کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کی شناخت خراب ہورہی ہے۔مولانا مدنی نے نوجوانوں کو متوجہ کیا کہ وہ گمراہ کرنے والی طاقتوں سے ہوشیار رہیں ، انھوں نے خبر دار کیا کہ آپ کے جذبات کو مفاد پرست اور منافع خور تنظیمیں ہائی جیک کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں تا کہ پوری قوم کے سروں پر ناامیدی اور مایوسی کا شامیانہ تان دیا جائے۔اس لیے شارٹ ٹرم کی لالچ ترک کردیں ا ور لانگ ٹرم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تعلیم گاہوں ، آرٹ اسپیس، کھیل کود کے میدان ہر جگہ اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے محنت کریں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ سرکاری اداروں کی بھرتیوں پر خاص توجہ دی جائے،نیز اس کے لیے ٹریننگ سینٹرس قاہم کئے جائیں۔ کیونکہ سسٹم کے باہر رہ کر سوتیلے سلوک سے نجات پانا بڑا مشکل کام ہے، جب کہ سسٹم کے اندر رہ کر کوشش زیادہ کارگر ہوگی۔مولانا مدنی نے کہا کہ سبھی طبقات کے ساتھ گفتگو اور باہمی رابطہ سازی کو فروغ دیا جانا وقت کی ضرورت ہے ۔چاہے وہ ہمارے خیال سے متفق ہوں یا نہ ہوں تا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکے ، انھوں نے کہا کہ نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔
پردارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہماری نسل کو ایمان اور اسلام سے محروم کر کے ارتداد کے راستے پر لے جانے کی منظم کوشش ہورہی ہے۔مزید برآں کچھ صوبائی اور مرکزی  حکومتیں تعلیم اور ثقافت کے نام پر امت مسلمہ کےبچوں کو ان کے مذہب سے ارتداد کے راستے پر جانے کے لیے نہ صرف کوششیں کر رہی ہیں بلکہ جبر کا راستہ بھی اختیار کیا جارہا ہے جو نہایت غلط اور قابل مذمت عمل ہے۔
آج ہمیں ان جذبات کے ساتھ نوجوانوں کی طاقت اور ان کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے اپنی نسل کے ایمان کی حفاظت کرنی ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جمعیۃ علماء ایک نعمت ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا محمد سلمان بجنوری نے کہا کہ فلسطین عالم انسانیت کا نہایت سنگین مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل کر اپنے آپ کو درندوں کی صف میں شامل کر دیا ہے ، فلسطینی مسلمانوں کی مظلومیت پر اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو جمعیۃ نے روز اول سے توجہ کا مرکز بنایا ہے۔
نائب امیر الہند مفتی سید محمد سلمان منصورپوری نے کہاکہ بچوں کے ایمان کی حفاظت کیلئے مکاتب کا کردار سب سے اہم ہے، لہذا ہر جگہ مکتب کا قیام عمل میں لانا اور ان مکاتب میں اسلامی تعلیمات اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعلیم دینا ضروری ہے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء بنگال کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری ،مولانا عبداللہ معروفی استاذ دارالعلوم دیوبند، مولانا عاقل قاسمی صدر جمعیۃ علماء مغربی یوپی وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری نے اجلاس کی نظامت کی، انھوں نے سکریٹری پورٹ پیش کی جس میں جمعیۃ کے اہم خدمات کا تذکرہ کیا گیا  ۔
اسلاموفوبیا پر علیحدہ سے قانون بنانے سمیت مرکزی منتظمہ کے اجلاس میں کئی اہم تجاویز منظور کی گئیں-ازیں قبل ایک اہم تجویز میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت و اشتعال انگیزی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اور اسے گاندھی اور نہرو کے ہندستان کے لیے شرمناک قرار دیا گیا ۔ تجویز میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ چیزیں ملک کی برسراقتدار پارٹی کے اہم ذمہ داروں کی طرف سے فروغ دی جارہی ہیں۔معمولی سیاسی مفاد ات کے لیے نفرت کا زہر اس قدر گھول دیا گیاہے کہ تعلیمی ادارے اور کالج کے طلبہ تک اس وبا کاحصہ بن گئے ہیں ۔اس کی ایک مثال ممبئی ٹرین میںکالج کے طلبہ کے ایک گروپ کے ذریعہ ایک مسلم خاندان کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے۔ایسی صورت حال میں ملک کی سالمیت اور نیک نامی کے حوالے سے جمعیۃ علماء حکومت ہند کو متوجہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ خود احتسابی سے کام لے اور نفرتی تقاریر اور ہیٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ایک ٹھوس اور مؤثر لائحہ عمل وضع کرے ، نیز لاء کمیشن کی سفارش کے مطابق تشدد پر اکسانے والوںکو خاص طور پر سزا دینے کے لیے ایک علاحدہ قانون وضع کیا جائے اور سبھی اقلیتوں؛ بالخصوص مسلم اقلیت کو سماجی واقتصادی طور پر الگ تھلگ کرنے کی کوششوں پر روک لگائی جائے۔ ملک کے مذہبی رہ نماؤں ، سول سوسائٹی، میڈیا اور سیاسی پارٹیوں سے کی اپیل کی گئی کہ وہ اس منافرتی ماحول کو ختم کر نے میں اپنا موـثر کردار ادا کریں۔
فلسطین میں جاری نسل اور قتل عام پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس منتظمہ نے تمام ممالک بالخصوص امریکہ ، برطانیہ اور ہندستان سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کو اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدات بند کریں جو ان کی فوج اور دہشت گرد اسرائیلی آبادکار، فلسطینیوں کو قتل کرنے اور ان کے گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، مساجد، گرجا گھروں اور ان کی تمام املاک کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔جو ریاستیں اسرائیل کو اسلحہ اور سیاسی مدد فراہم کرتی ہیں، وہ اس نسل کشی میں برابر کی شریک ہیں۔ (۲) بین الاقوامی فوجداری عدالت اور دفتر استغاثہ فوری طور پر فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی جرائم کے ذمہ دار اسرائیلی اہلکاروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے، اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے اور فلسطین میں خون خرابہ اور قتل عام کے لیے اسرائیل پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور نقصانات کا ہرجانہ وصول کیا جائے ۔
اجلاس میں سال گزشتہ کئی اہم شخصیات کے وصال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ترانہ جمعیۃ قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے پیش کیا ۔ تحریک صدارت مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کرناٹک نے پیش کرتے ہوئے مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماءہند کے نام کی تائید حاصل کی۔
جن شخصیات نے تجاویز پیش کیں اور کلیدی خطاب فرمایا ان میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا عبد اللہ معروفی ،استاذ دارالعلوم دیوبند اور مولانا عمر شامل ہیں، اس موقع پر مولانا عمر کی کتاب مکاتب دینیہ کی اہمیت کا اجرابھی عمل میں آیا۔ ازیں قبل بدھ کی دیر شام تک جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ملی وملکی مسائل پر کھل کر بحث ہوئی۔ دونوں اجلاس عاملہ و منتظمہ میں شریک ہونے ارکان مجلس عاملہ میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا رحمت اللہ کشمیر،قاری محمد امین راجستھان، مولانا نیاز احمد فاروقی ، مولانا مفتی جاوید اقبال ،ڈاکٹر مسعود احمد اعظمی ، مولانا محمد رفیق مظاہری ، مفتی راشد اعظمی،مولانا قاری شوکت علی، حافظ ندیم صدیقی ، مولانا بدر الدین اجمل ، حاجی محمد ہارون ، مولانا محمد ناظم ، مولانا حبیب الرحمن الہ آباد، حاجی محمد حسن مدراس، مولانا منصوراحمد کاشفی مدراس، مولانا ابراہیم کیرالہ ، مولانا عبدالقادر آسام، حافظ سید عاصم عبداللہ، مولانا عبدالقدوس پالن پور، حافظ عبیداللہ ، مولانا غلام قادر کشمیری ، مولانا کلیم اللہ خاں، قاری محمد ایوب اعظمی،مفتی شمس الدین ، مولانا یحیی ٰ کریمی وغیرہ شامل

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN