اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ فساد کےقصورواروں کو سخت سزا دی جائے: ملک معتصم خان

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
100
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خاں اور مرکزی سکریٹری شفیع مدنی کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں تریپورہ کے رانیر بازار میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پر گہرے رنج  وافسوس کا اظہار کیا گیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر حقائق کا پتہ لگا کر گنہگاروں کو سزا اور متاثرین کو مناسب تعاون فراہم کرے۔
میڈیا کو جاری بیان میں نائب امیر ملک معتصم خاں نے کہا کہ ’’ 25 اگست 2024 کی رات کو تریپورہ کے درگا نگر ، کوئیٹورا باری اور رانیر بازار کے دیہاتوں میں واقع ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ تشدد مسلم خاندانوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریبا 30 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ سماج دشمن عناصر کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف اس  وحشیانہ حملہ نے تریپورہ کی صورت حال کو بےحد خراب کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد کے وقت ایک ریاستی وزیر اور مقامی حکام بھی جائے واردات پر موجود تھے لیکن وہ تشدد کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے۔ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ریاستی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے والے گروہ کے خلاف سخت موقف اختیار کرے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرکے مسلم طبقے کے خلاف  جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اور پھر انتقامی کاروائی کے نام پر تشدد کو جائز ٹھہراتے ہیں۔ نفرت و تشدد پر مبنی یہ مہم قابل مذمت ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ریاست میں نفرت کا یہ کھیل کھیلا جارہا ہے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہ متاثریں کی نہ تو کوئی مدد کررہے ہیں اور نہ ہی انہیں  امن و تحفظ کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بھی کوئی ٹھوس رد عمل نہ آنے کی وجہ سے اس سنگین صورت حال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی کوتاہیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو اس تشدد کے ایک بڑے فرقہ وارانہ تصادم کی شکل اختیار کر لینے کا بھی خدشہ ہے‘‘۔
مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے کہا کہ ’’ متاثرین کے پاس نہ رہنے کے لیے گھر ہے، نہ کھانے کے لیے مناسب خوراک۔ وہ بنیادی ضرورتوں سے محروم ہو گئے ہیں اور ان سب پر متزاد مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں تک رسائی کے تمام راستے بند کردیئے ہیں، امدادی سرگرمیوں میں ایک طرح سے روکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں اور میڈیا کو بھی آزادانہ رپورٹنگ سے روکا جارہا ہے۔ یہ رویہ انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ ان پابندیوں کو فوری طور پر ہٹا یا جائے تاکہ فلاحی و رفاہی تنظیمیں متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچا سکیں۔ تریپورہ میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے ریاستی حکومت کو فوری اقدامات اور تشدد کو روکنے کے لیے مناسب سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنا چاہئے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہم متاثرہ علاقوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور تمام طبقات کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ متاثرہ  علاقے میں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں کرنی ہوں گی-

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN