ہریانہ پولیس نوح کے رہنے والے 21 سالہ وارث خان کی موت کی دوبارہ تحقیقات کرے گی۔ رواں سال 28 جنوری کو نوح کے علاقے حسین پور کا رہائشی وارث اس وقت جاں بحق ہو گیا تھا جب اس کی کار سبزی فروش کی وین سے ٹکرا گئی تھی حالانکہ وارث کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ مونو مانیسر کی قیادت میں مبینہ گئو رکھشکوں کا نیٹ ورک اس قتل میں ملوث ہے پولیس نے کہا تھا کہ وارث خان (22) ہسپتال میں اندرونی زخموں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ اس نے مبینہ گئو رکھشکوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کار کو تاودو-بھیواڑی روڈ پر ایک پک اپ وین سے ٹکرا دیا تھا۔
ستیہ کے مطابق پولیس نے وارث خان کی ہلاکت کے معاملے میں اب دوبارہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اتوار کو کہا کہ وارث خان کی موت کی نئی تحقیقات شروع کی جائیں گی، جسے 28 جنوری کو نوہ میں موہت یادو عرف مونو مانیسر کی قیادت میں مبینہ گئو رکھشکوں نے پکڑا تھا۔
وارث خان کی موت کے معاملے پر پولیس کی جانچ شروع کرنے سے پہلے ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے 22 فروری کو کہا تھا کہ اس معاملے کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔۔ ورون سنگلا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، نوح ضلع نے کہا، "ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ساؤتھ رینج، ریواڑی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ جیسے ہی ہمیں پولیس ہیڈ کوارٹر سے حکم ملے گا ہم معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں گے۔ فیروز پور جھرکا سے کانگریس ایم ایل اے ممن خان اور پنہنا سے ممبر اسمبلی محمد الیاس نے اسمبلی میں معاملہ اٹھایا تھا








