برسلز: یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاسداران انقلاب فورسز کو دہشت گرد گروپ قرار نہیں دیا۔ ادھر برطانیہ نے اپنے ملک میں مقیم صحافیوں کو دی جانے والی مبینہ دھمکیوں پر ایک اعلیٰ ایرانی سفارت کار کو طلب کر لیا۔
یورپی یونین نے 20 فروری پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں عوامی مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن میں کردار اد کرنے والے تہران کے کئی حکام اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
ان نئی پابندیوں میں 32 افراد اور دو اہم اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں تہذیب و ثقافت کے وزیر، امور دین کی رہنمائی کے وزیر، وزیر تعلیم نیز مظاہروں پر کریک ڈاؤن کی حمایت کرنے والے کئی دیگر سیاستدان اور اہلکار شامل ہیں۔








