اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حالیہ اسمبلی انتخابات میں عوام کا نفرتی ایجنڈے سے متاثر نہ ہونا ایک اچھی علامت: جماعت اسلامی ہند

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حالیہ اسمبلی انتخابات میں عوام کا نفرتی ایجنڈے سے متاثر نہ ہونا ایک اچھی علامت: جماعت اسلامی ہند
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (پریس ریلیز)

”گزشتہ دنوں پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ اشتہارات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بڑے پیمانے پر ہوئی، ذات پات کے نام پر ووٹروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ جسے الیکشن کمیشن کو سختی سے روکنا چاہئے تھا۔ مگر عوام کا کردار نہایت ہی مثبت اور قابل ستائش رہا۔انہوں نے اس مرتبہ ترقی، روزگار،تعلیم اور صحت جیسے حقیقی مسائل کو اہمیت دی۔“

یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر اشتہارات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔یہ ٹیکس دہندگان کے پیسے ہیں جسے حکومت نے پانی کی طرح بہایا ہے۔اس کو روکنے پربحث ہونی چاہئے اور ایسا قانون بنایا جانا چاہئے جو برسراقتدار پارٹی کو اپنے مفاد کے لئے حکومتی مشینری اور فنڈس کو بالواسطہ یا بلا واسطہ اپنی پارٹی کے لئے اشتہارات پر خرچ کرنے سے روکے“۔

پروفیسر سلیم نے کہا کہ ”جمہوریت کو مضبوط کرنے اور انتخابی نتائج کو متاثر ہونے سے بچانے اوردولت و طاقت کے بے جا استعمال کو روکنے کے لئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔شفاف انتخابات سے شہریوں کا اعتماد بڑھے گا اور اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی“۔ انہوں نے یوکرین – روس جنگ پر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”جنگ سے کسی مسئلے کا حل نہیں نکلتا بلکہ یہ خود ایک مسئلہ ہے جس میں جانی و مالی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔لہٰذا دونوں ملکوں کے درمیان جلد سے جلد تنازعات ختم کئے جائیں،جنگ بندی ہو اورسفارتی عمل شروع کیاجائے۔انہوں نے اس جنگ کی وجہ سے یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء اور شہریوں کو ممکنہ راستوں کا استعمال کرتے ہوئے جلد ازجلد ملک واپس لانے کے عمل میں تیزی لانے کامطالبہ کیا اور یوکرین میں ہلاک ہونے والے طلباء کے والدین اور رشتہ داروں سے تعزیت کی۔

انہوں نے اس بات پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی موجودہ اسمبلی انتخابات میں بعض پارٹیاں یوکرینی بحران کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں،یہ عمل نامناسب اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا کہ یوکرینی بحران کے نتیجے میں پٹرول، ڈیزل اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتاہے لہٰذا ریاستی و مرکزی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ممکنہ اضافے پر قابوپانے کے لئے موثر اقدامات کرے“۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سکریٹری شعبہ ملکی امورمحمد احمدنے اترپردیش میں اپنے دورے کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں میں بڑی بیداری آئی ہے اور گاؤں کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی اب سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پولرائزیشن کے ہتھکنڈے کو مسترد کررہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN