اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رسول اللہ ﷺ کے والد غزہ تشریف لائے، پردادا ھاشم بن عبد مناف کا مزار بھی یہیں موجود

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
298
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ کو کنعانیوں نے 3500 سال قبل تعمیر کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اسے ’’ھزاتی‘‘ کا نام دیا تھا۔ ’’مرکز قومی معلومات فلسطین‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فرعونوں نے اس علاقے کا نام ’’غزاتو‘‘ رکھا تھا۔ پھر اشوریوں اور یونانیوں کے دور میں اس کا نام ’’ ازاتی‘‘ ہوگیا۔ اس کے بعد عبرانیوں نے اس شہر کو ’’ فازا‘‘ کہنا شروع کردیا۔ عبرانیوں نے اسے بدل کر ’’ عزہ‘‘ کردیا اور عربوں کا دور آیا تو اس کا نام ’’ غزہ‘‘ ہوگیا۔
غزہ کا معنی کیا ہے۔ اس حوالے سے جس معنی کو ترجیح دی گئی ہے وہ ’’ ناقابل تسخیر‘‘ ہے۔ غزہ شہر اپنے نام میں ہی ناقابل تسخیر کا معنی لیے ہوئے ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے والد گرامی تشریف لائے تھے۔ یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پرداد عبد مناف کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔
جس سال 150 ھجری یا767 عیسوی میں امام ابو حنیفہ ؒ پیدا ہوئے، اسی سال امام شافعی شہر غزہ میں پیدا ہوئے۔ امام شافعی نے غزہ سے 25 کلومیٹر دور عسقلان میں بچپن کے ابتدائی دو سال گزارے۔ اس کے بعد والدہ کے ساتھ مکہ ہجرت کر گئے۔ امام شافعی سے منسوب ہے کہ انہوں نے غزہ کی محبت میں دو شعر بھی کہے تھے۔
وإني لمشتاق إلى أرض غـزة … وإن خانني بعد التـفـرّق كتماني
سقـى اللـه أرضاً لـو ظفرت بتربـهـا… كحلتُ به مـن شدة الشوق أجفانـي
مشہور سیاح ابن بطوطہ نے بھی 1355 میں شمالی مصر کے شہر صالحیہ سے نکلنے کے بعد غزہ کا رُخ کیا اور کئی دن غزہ میں قیام کیا تھا۔ ابن بطوطہ نے لکھا "ہم پیدل چلتے ہوئے غزہ شہر تک پہنچے جو مصر کے ساتھ لیونٹ میں پہلا مقام ہے۔ اس کا قطر چوڑا ہے۔ اس میں بہت سی خوبصورت عمارتیں، بازار اور مساجد ہیں۔ اس پر بہت سی عمارتیں اور دیواریں ہیں۔ اس میں حسن مسجد ہے۔ یہ وہ مسجد ہے جس میں اب نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ اس مسجد کو امیر معظم جاولی نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ مسجد بڑی خوبصورتی سے بنائی گئی ہے۔ اس کا منبر سفید سنگ مرمر سے بنا ہوا ہے۔
ابن بطوطہ نے اپنی مشہور کتاب "تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأسفار” میں اس سفر کی دیگر تفصیلات بیان کی ہے۔
وہ عرب جن سے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنیہ نے ابوبکر صدیق کی خلافت کے وقت غزہ فتح کیا تھا، ان کا اس شہر سے اسلام سے پہلے اور بعد میں گہرا تعلق تھا۔ یہ عرب اپنی تجارت اور سفر کے دوران اس میں آتے تھے۔ یہ تجارتی راستوں کا ایک گیٹ وے تھا۔ قرآن کی سورت قریش میں مذکور دو مشہور سفروں میں سے ایک کا ہدف تھا۔ قریش کے تاجر سردیوں میں یمن اور گرمیوں میں غزہ اور مضافات کا سفر کرتے تھے۔ قرآن کریم میں سورۃ قریش میں انہیں دو سفروں کا ذکر ہے۔
ہاشم بن عبد مناف جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پردادا ہیں اور جن سے بنو ہاشم کا آغاز ہوتا ہے کا انتقال غزہ کی جانب موسم گرما کے سفروں میں سے ایک کے دوران ہوگیا تھا۔ انہیں وہیں دفن کیا گیا اور ان کا مزار ہے اب بھی "سید ہاشم مسجد” میں ہے۔ اس مسجد کو مملوکوں نے شہر کے "الدرج” محلے میں تعمیر کیا تھا۔ 1850 میں عثمانی سلطان عبدالحمید نے اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔ اس لیے اس شہر کو کبھی کبھی "غزہ ہاشم” بھی کہا جاتا ہے۔
غزہ کی قدیم تاریخ میں ہمیں ملتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب جب 25 سال کے تھے تو قریش کے ایک قافلے کے ساتھ غزہ گئے تھے۔ یہ قافلہ شام اور فلسطین گیا تھا۔ قافلہ واپسی پر یثرب شہر سے گزرا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد ایک بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ اس وقت عبداللہ بن عبد المطلب یثرب میں اپنے ماموں کے قبیلے بنو عدی بن النجار کے پاس رہنے پر مجبور ہوگئے۔ وہ بنو عدی کے ہاں ایک ماہ تک مقیم رہے۔ اس وقت ان کی اہلیہ آمنہ بنت وھب دوسرے ماہ کے حمل سے تھیں اور مکہ مکرمہ میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہی تھیں۔
جہاں تک ان کے ساتھیوں کا تعلق ہے تو انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا اور جب وہ مکہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب نے ان سے اپنے بیٹے عبداللہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا ہم نے ان کی بیماری کی وجہ سے انہیں ان کے ماموں کے پاس چھوڑ دیا۔ عبد المطلب نے اپنے سب سے بڑے بیٹے حارث کو یثرب (مدینہ منورہ) روانہ کیا۔ حارث مدینہ منورہ پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ ان عبد اللہ بن عبد المطلب کی وفات ہوگئی ہے اور ان کی تدفین بھی وہیں ہوگئی ہے۔ اس کے چند ماہ بعد حضرت آمنہ بنت وھب کے ہاں سید المرسلین، خاتم النبین اور رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد ہوئی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN