اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بڑھتی فرقہ پرستی پر ملی کونسل بہار کا ویبینار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بڑھتی فرقہ پرستی پر ملی کونسل بہار کا ویبینار
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پھلواری شریف:(پریس ریلیز)

آل انڈیا ملی کونسل بہار کے زیراہتمام موجودہ حالات مسائل اوران کا حل کے موضوع پر زوم پر ویبنار منعقد ہوا،جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت، فرقہ پرستی اورجان ومال اورعزت وآبرو پر ہونےوالے حملوں کا جائزہ لیا گیا،اوران کو قانونی،سماجی،سیاسی اورعلمی طور پر حل کرنے پر زور دیاگیا،میٹنگ کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی،شرکاء میں کلکتہ سے مولانا شفیق احمد امام ناخدا مسجد،دہلی سے مولانا ابرار احمدمکی،آرہ سے مولانا شکیل احمد اورپٹنہ سے جمعیۃ علماء بہار کے سکریٹری مولانا مشہود احمد قادری،ملی کونسل بہارکے جنرل سکریٹری مولانا محمد عالم قاسمی،ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی،مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی صدر مومن کانفرنس،مدرسہ سلیمانیہ کے سابق پرنسپل مولانا سید امانت حسین نے شرکت کی،جماعت اسلامی بہار کے امیر مولانارضوان احمد اصلاحی،اورمعروف شخصیت جناب شفیع مشہدی نے بذریعہ تحریر اپنی رائے بھیجی،یہ میٹنگ ۲۲/اپریل کو منعقد ہوئی،اس میں موجودہ حالات میں رام نومی کے موقع پر ملک کی کئی ریاستوں میں ناخوشگوار حالات پیدا ہوئے اوراس کے پہلے کئی لوگوں نے ملک کے امن وامان کو قتل وغارت گری کا اعلان کرکے خراب کرنے کی کوشش کی،تمام شرکاء کا یہ احساس تھا کہ اس طرح کے ناخوشگوار حالات پر قابو پانے کے لیے قانونی چارہ جوئی ضروری ہے۔قانونی کارروائی کے لیے بیدار رہیں،اورہر وقت کارروائی کریں،مقامی تھانہ اورکورٹ کا سہارا لیں بلکہ ہر ضلع میں اوربلاک سطح پر وکیلوں کی ٹیم بنائیں،جو حسب ضرورت قانونی کارروائی کریں،عوام وخواص میں اس بات کی کوشش کی جائے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اورہرطرح کے غیر قانونی کاموں سے بچیں۔شرکاء کا احساس تھا کہ مستقل میں قانونی اوردستوری لڑائی اورسخت ہونے والی ہے؛اس لیے ملت کے باشعور طبقہ اس کے لیے آگے آئے اوراپنے وقت ومال کو پیش کرکے اس مہم کو کامیاب کرے۔

شرکاء کا احساس تھا کہ نفرت اورفرقہ پرستی کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے،سول سوسائٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر قومی یکجہتی اورسماجی ہم آہنگی قائم کی جائے،خاص طور پر جہاں جہاں ناخوشگوار واقعات ہوئے وہاں جلد از جلد امن کمیٹی بناکر امن مارچ کیا جائے،تاکہ سماج سے خوف وہراس دور ہو اورلوگ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی اخوت کو بڑھائیں،محبت کا پیغام دیں اورایک دوسرے کی مددکریں،سماج کے دونوں طرف کے افراد معتدل اورغیرمعتدل آپس میں مذاکرات کریں اوردوریوں وبدگمانیوں کو ختم کریں،اورآئندہ کسی بھی تہوار میں جلوس کو دونوں طبقہ کے افراد اپنی نگرانی میں گزاریں اورایک دوسرے کے سماجی تقریبات میں شریک ہوکر ہمدردی اوراخوت کا مظاہرہ کریں۔

تیسرا اہم کام سیاسی سطح پر معاملات کو حل کرنے کی کوشش ہے،مقامی واونچے سطح کے افسران کو میمورنڈم دینے کے علاوہ اقلیتی کمیشن اورحقوق انسانی کمیشن،خواتین پر زیادتی کی صورت میں خواتین کمیشن،نیز حکومت کے وزیر اعلیٰ،وزیر داخلہ اوروزیر اعظم تک درخواستوں کو پہونچانے اورحسب ضرورت ملاقات کرکے حقائق کو مناسب طور پر رکھنے کی ضرورت ہے،اس میں دیر نہیں کرنی چاہیے،آج کل ای میل،فیکس،واٹس اپ وغیرہ کے ذریعہ فوری درخواست پہونچائی جاسکتی ہے،کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو ناانصافی اورظلم کے خلاف اس سے بات کرنی چاہیے اوراسمبلی وپارلیامنٹ میں آواز اٹھانے کے لیے ممبران کو تیار کرنا چاہیے۔سیاسی جماعتوں کے سربراہ اورممبران سے ملاقات کرتے رہنے کی ضرورت ہے،ان کے سامنے پرابلم ومسائل کو براہ راست پیش کیا جائے،اوران کو دستور وقانون کی بنیاد پر مدد کے لیے آمادہ کیا جائے۔

اس ویبنار میں غلط فہمیوں کے ازالہ اوربین المذاہبی تعلقات کوبہتر بنانے کے لیے علمی سطح پر کام کرنے،رسالے اورمضامین لکھنے اورہرسطح سے اس کو پھیلانھے کی ضرورت پر زور دیاگیا اورملک کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مایوسی اوراحساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں،نہ ہی اشتعال میں آئیں بلکہ اکسانے اورجوش دلانے والوں کے سامنے صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اورکسی بھی ناخوشگوار حالات میں مذکورہ تینوں امور کی روشنی میں فوری کام کریں۔جناب مولانا رضوان احمد اصلاحی امیر جماعت اسلامی بہار نے باہمی اتحاد واخوت کو بڑھانے اورباہمی عصبیت وگراہ بندی کو دور کرنے کی رائے دی اورجناب شفیع مشہدی صاحب نے مولانا ابوالکلام آزاد کے حوالہ سے پیغام دیا کہ مولانا آزاد کی رائے تھی کہ مسلمانوں کو اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے قانون کا سہارا لینا چاہیے اورپرامن احتجاج میں بھی قانون کی خلاف وزری نہیں کرنی چاہیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN