اردو
हिन्दी
مئی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہائی کورٹ نے مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ2004کو غیر آئینی بتاکر منسوخ کردیا،امداد یافتہ مدارس بند ہوں گے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
423
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الہ آباد: اس فیصلہ کی توقع کی جارہی تھی اور وہ خدشہ سامنے آگیا- خبر کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش مدرسہ بورڈ کو جھٹکا دیتے ہوئے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور اسے منسوخ کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ سیکولرازم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز، یوپی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی مزید تعلیم کے لیے ایک منصوبہ بنائے اور انہیں مرکزی دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کرے۔‘
قابل ذکر ہے کہ انشومن سنگھ راٹھور سمیت کئی لوگوں نے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 اور اس کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں عرضداشت داخل کی تھی۔ اس عرضداشت میں حکومت ہند، ریاستی حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مدارس کے انتظام اور دی جانے والی امداد پر اعتراضات کیے گئے تھے۔ عرضی پر سماعت کے بعد جسٹس ویویک چودھری اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ڈویژن بنچ نے یہ حکم سنایا۔
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ کے اس فیصلے کے بعد اب تمام امداد یافتہ مدارس کو ملنے والی گرانٹ یعنی حکومتی امداد بند ہو جائے گی اور حکومت کی امداد پر چلنے والے مدارس ختم ہو جائیں گے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے مدارس میں مذہبی تعلیم دی جا رہی تھی۔ عدالت نے اسے سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے مدرسوں کے امداد سے متعلق قانون کو رد کر دیا۔
دریں اثنا مدارس پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مدرسہ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کا کہنا ہے کہ میں عدالت کے فیصلے پر حیران ہوں فیصلہ بڑا ہے، اس کا جائزہ لیا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے لیے سرکاری گرانٹ دستیاب نہیں، چیئرمینبلکہ عربی، فارسی اور سنسکرت کے فروغ کے لیے گرانٹ دی جاتی ہے – اس کے لیے سنسکرت اور عربی فارسی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے -قرآن و حدیث کے مشمولات عربی اور فارسی میں پڑھائے جائیں گے نئے منصوبہ کے مطابق پران وید گیتا سنسکرت میں پڑھائی جائے گی –
انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہےکہ یہ گرانٹ مذہب کے فروغ کے لیے نہیں دی گئی، چئیرمین نے کہا کہعدالت کو سمجھانے میں ہم سے کہیں غلطی ہوئی ہے‘ ہم سب پرامن طریقے سے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے –
اس سے قبل یوگی حکومت نے ریاست میں چل رہے مدارس کا سروے کرایا تھا۔ سروے میں دعوی کیا گیا تھا کہ ریاست میں 16513 تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ جبکہ ساڑھے آٹھ ہزار غیر تسلیم شدہ مدارس بھی چل رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ الزامات لگائے گئے کہ ان مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے جس کا وہ غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ کے بعد یوگی حکومت سے تقریباً 13 ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ جانچ میں غیر قانونی پائے جانے والے زیادہ تر مدارس نیپال کی سرحد پر واقع ہیں۔
ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ مدارس گزشتہ دو دہائیوں میں خلیجی ممالک سے ملنے والی رقم سے بنائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ایس آئی ٹی نے کہا کہ جب ان مدارس سے ان کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات مانگی گئیں تو وہ انہیں فراہم نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جمع کی گئی رقم کو حوالہ کے ذریعے مدرسوں کی تعمیر کے لیے بھیجا گیا۔ زیادہ تر مدارس نے اپنے جواب میں چندے کی رقم سے مدرسے کی تعمیر کا دعویٰ کیا مگر چندہ دینے والوں کے نام نہیں بتا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN