اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ چار یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ رہا کرا لیا گیا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی مشکل اور پیچیدہ کارروائی کے بعد ممکن ہوئی جو کہ ہفتے کے روز دن کے وقت کیا گیا۔
کارروائی کے نتیجے میں رہا ہونے والے یرغمالیوں میں نووا ارغمانی، الموگ میر جان، آندرے کوزلوو اور شلوہمی زیو شامل ہیں جنہیں حماس نے سات اکتوبر کو نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ چاروں یرغمالی طبی لحاظ سے اچھی حالت میں ہیں۔
رہائی کے حوالے سے اسرائیل فوج کا مزید کہنا تھا کہ ان یرغمالیوں کو دو مختلف جگہوں سے رہا کرایا گیا وسطی غزہ کے قصبے نصیرات کے مرکزی حصے سے رہا کرایا گیا ہے۔
اس سے پہلے صبح کے وقت دیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ نصیرات میں اسرائیلی فوج عسکریت پسندوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
غزہ ایک ہسپتال نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نصیرات کے مرکز اور نصیرات کیمپ میں کم از کم 15 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ اقصی شہدا ہسپتال کے ترجمان خلیل الدر کان کے مطابق ان پندرہ شہدا کے علاوہ بد ترین بمباری کر کے دسیوں کو زخمی کر دیا ہے۔









