اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلڈوزر کے سیاسی استعمال کے خلاف جمعیۃ علماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بلڈوزر کے سیاسی استعمال کے خلاف جمعیۃ علماء ہند سپریم کورٹ پہنچی
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں جرائم کی روک تھام کی آڑمیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تباہ وبربادکردینے کی غرض سے بلڈوزرکی جو خطرناک سیاست شروع ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی جدوجہد کے لئے ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند نے،اس آمرانہ اور ظالمانہ سلسلے کو روکنے کے لئے پر سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی ہے،جس میں جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادی کمیٹی کے سکریٹری گلزاراحمد اعظمی مدعی بنے ہیں، اس پٹیشن میں عدالت سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاستوں کو حکم جاری کرے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کے گھریا دکان کو مسمارنہیں کیا جائے گا۔

قابل ذکرہے کہ اترپردیش میں بلڈوزرکی سیاست پہلے سے جاری ہے، لیکن اب یہ مذموم سلسلہ گجرات اور مدھیہ پردیش میں بھی شروع ہوچکاہے، حال ہی میں رام نومی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے کھرگون شہرمیں جلوس کے دوران انتہائی اشتعال انگیزنعرے لگاکر پہلے توفسادبرپاکیا گیا اورپھر ریاستی سرکارکے حکم سے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے16گھروںاور29دکانوں کو زمین دوزکردیاگیا،ان میں توکچھ مکانات ایسے بھی ہیں جنہیں وزیراعظم کی خصوصی اسکیم (پردھان منتری آواس یوجنا)کے توسط سے تعمیر کیا گیا تھا، اورایسے گھروں کو بھی زمین دوزکیا گیا ہے جس کے گھرکے افرادپہلے سے ہی جیلوں میں مقیدہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کس طرح کی غیر قانونیت کا مظاہرہ کیا جارہاہے، جس کی وجہ سے عدلیہ کی امورمیں میں دخل اندازی ہورہی ہے۔

ریاستی حکومت کے اس ظالمانہ رویہ کی انصاف پسند حلقوں کی جانب سے شدیدمذمت کی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف مدھیہ پردیش سرکاراپنی اس ظالمانہ کارروائی کادفاع کررہی ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے ملک بھرمیں نفرت اورفرقہ پرستی کا جو وحشیانہ کھیل جاری ہے، اس پر اپنی گہری تشویش و دکھ کااظہارکرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ مذہبی شدت پسندی اورمنافرت کی ایک سیاہ آندھی پورے ملک میں چلائی جارہی ہے، اقلیتوں اورخاص طورپر مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کی جگہ جگہ سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم محلوں میں اور مسجدوں کے عین سامنے اشتعال انگیزیاں ہورہی ہیں، پولس کی موجودگی میں لاٹھی ڈنڈے اورتلواریں لہراکر انتہائی دلآزارنعرے لگائے جارہے ہیں، اورسب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ایسالگتاہے کہ جیسے ملک میں اب نہ توکوئی قانون رہ گیا ہے اورنہ ہی کوئی حکومت جو ان پر گرفت کرسکے۔

مولانامدنی نے کہا کہ فرقہ پرستوں کے ذریعہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے، اورمرکزی حکومت اس طرح خاموش ہے کہ جیسے یہ کوئی بات ہی نہیں ہے۔رام نومی کے موقع پر ملک کی کئی ریاستوں میں بالخصوص مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد، اس کے بعد سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں کے انہدام پرمولانا مدنی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کام عدالتوں کا تھا اب حکومتیں کررہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان میں اب قانون کی حکمرانی کا دور ختم ہوگیا،سزا اور جزا کے تمام اختیارات حکومتوں نے اپنے ہاتھوں میں لے لئے ہیں، اس کے منھ سے نکلنے والے الفاظ ہی قانون ہیں۔ گھر وں کو زمین بوس کرکے موقع پر فیصلہ کرنے کی آئین کی نئی ریت بن گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے اب نہ ملک میں عدالتوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی جج درکار ہیں۔ کھرگون شہر میں جس مجرمانہ ڈھنگ سے پولس اور انتظامیہ نے غنڈہ گردی کرنے والوں کی تائیدمیں کاروائی کی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قانون پر عمل در آمد ان کا مقصد نہیں رہا۔ پولیس اور انتظامیہ نے اگر تھوڑی بھی آئین کے ساتھ دفاداری دکھائی ہوتی تو نہ کرولی راجستھان میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا اور نہ ہی کھرگون میں ان کے مکانات اور تجارت کو ختم کیا جاتا۔انہوں نے کہاکہ ہماراہزاروں بارکا تجربہ ہے کہ فسادہوتانہیں ہے بلکہ کرایاجاتاہے اگرانتظامیہ اورارباب سیاست نہ چاہیں توہندوستان میں کہیں بھی فسادنہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض مرتبہ توپولیس ایکشن ہوتاہے، کھرگون فسادمیں بھی پولیس کا یہی کرداررہاہے، حکومتوں میں ایک چیزجو مشترک نظرآتی ہے وہ یہ کہ حملہ بھی مسلمانوں پر ہوتاہے، مسلمان مارے بھی جاتے ہیں اورانہی کے مکانات ودکان کو جلایاجاتاہے اورپھر انہی پر سنگین دفعات لگاکر گرفتاربھی کیاجاتاہے المناک پہلویہ ہے کہ فسادات کے کسی ایک واقعہ میں بھی قانون وانصاف کے تقاضہ کو پورانہیں کیا گیا اورکسی قصوروارکو سزانہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ پرستوں کے حوصلے بلندہوتے گئے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ پورے ملک کے مظلوموں کو انصاف دلانے اور ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے ہم نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اس امیدکے ساتھ کہ دیگرمعاملوں کی طرح اس معاملہ میں بھی انصاف ملے گا،اس سے قبل سی اے اے، این آرسی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر یوپی حکومت نے جو جرمانہ عائدکیا تھا سپریم کورٹ اسے خارج کرچکی ہے اورحکومت کو اس کے لئے پھٹکاربھی لگاچکی ہے۔

انہوں نے آگے کہا کہ جب حکومت آئینی ذمہ داری اداکرنے میں ناکام ہوجائے اورمظلوموں کی آوازسن کربھی خاموش رہے توعدالتیں ہی انصاف کے لئے واحدسہارارہ جاتی ہیں۔ماضی میں ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اس لئے پورا یقین ہے کہ اس اہم معاملے میں بھی دوسرے معاملوں کی طرح عدالت عظمی سے ہمیں انصاف ملے گااورعدالت سیکولرازم کی حفاظت کے لئے مضبوط فیصلہ کریگی تاکہ ملک امن وامان کے ساتھ چلتارہے اورمذہب کی بنیادپر کوئی تفریق نہ ہو،ہماری یہ قانونی جدوجہد مثبت نتیجہ آنے تک جاری رہے گی۔

آخر میں مولانا مدنی نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈر اور خوف کی سیاست کو اپنا شعار بنالیاہے، میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ حکومت ڈر اور خوف سے نہیں بلکہ عدل و انصاف سے ہی نیک نام اورعدل وانصاف کی حکومتیں چلا کرتی ہیں۔ ان حالات میں ملک کی اقلیتوں کو مطمئن کرنا وزیر اعظم کی آئینی واخلاقی ذمہ داری ہے، کیوں کہ وزیر اعظم پورے ملک کا ہوتا ہے نہ کہ کسی ایک پارٹی فرقہ یا مذہب کا۔انہوں نے انتباہ کیا اگر ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہوئی اور مذہبی آہنگی کا تانا بانا ٹوٹ گیا اورسیکولردستورکو بے اثرکردیاگیا تو یہ بات ملک کے لئے انتہائی نقصاندہ ہو سکتی ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے قانون اوردستورکی بالادستی ضروری ہے۔جمعیۃعلماء ہند سیاسی جماعتوں اورملک کے دانشوروں، سماجی تنظیمیں اورمختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افرادسے پرزوراپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے اثرات کا استعمال کرکے ملک کے بگڑتے ہوئے ماحول کوبچانے کی کوشش کریں، جس نے ملک کی یکجہتی، آئین ودستوراورسلامتی کے لئے شدیدخطرات پید اکردیئے ہیں،واضح رہے کہ ان معاملات میں سپریم کورٹ سے مداخلت کی گذارش کی گئی ہے کہ یکے بعد دیگرے ریاستیں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غیر قانونی طریقوں سے مسلمانوں، دلتوں اور آدیواسیوں کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس پر قدغن لگنا ضروری ہے۔ پٹیشن میں مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات ریاستوں کو فریق بنایا گیا، جہاں حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔پٹیشن ایڈوکیٹ صارم نوید نے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل سے صلاح و مشورہ کہ بعد تیار کی ہے، جبکہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کبیر ڈکشت نے اسے آن لائن داخل کیا ہے، اگلے چند ایام میں پٹیشن پر جلد سماعت کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا سے گذارش کی جاسکتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN