اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دی کشمیر فائلز کو دکھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی: پوار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دی کشمیر فائلز کو دکھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی: پوار
71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :(ایجنسی)

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ بی جے پی ’دی کشمیر فائلز‘ فلم کو لے کر زہریلا ماحول بنا رہی ہے۔ پوار نے کہا ہے کہ بی جے پی وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے اخراج کے حوالے سے فرضی پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

شرد پوار نے کہا ہے کہ ایسی فلم کو نمائش کے لیے منظوری نہیں دی جانی چاہیے تھی لیکن اسے ٹیکس میں چھوٹ بھی دی جا رہی ہے اور جن لوگوں پر ملک کو متحد رکھنے کی ذمہ داری ہے، وہی لوگ اس فلم کو دیکھنے کی تشہیر کر رہے ہیں۔

پوار نے یہ بات این سی پی کی دہلی یونٹ کے اقلیتی سیل کی میٹنگ میں کہی۔

کشمیر فائلز کے حوالے سے گزشتہ ایک ماہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست میں زبردست ابال ہے۔ کانگریس نے بی جے پی پر اس فلم کے ذریعے نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ وہیں بی جے پی کارکنوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر کے باہر فلم سے متعلق ایک تبصرے کے خلاف احتجاج کیا۔

پوار نے میٹنگ میں کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو وادی سے بھاگنا پڑا لیکن مسلمانوں کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں پر حملوں کی ذمہ دار ہیں۔

اپوزیشن کے ایک سینئر لیڈر پوار نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت واقعی کشمیری پنڈتوں کے بارے میں فکر مند ہے تو اسے ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ پوار نے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو کشمیر کی بحث میں گھسیٹنے پر بی جے پی پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ جب وادی سے کشمیری پنڈتوں کا اخراج شروع ہوا تو وی پی سنگھ وزیر اعظم تھے اور ان کی حکومت کو بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید وزیر داخلہ تھے اور جگموہن گورنر تھے اور انہوں نے بعد میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔

دی کشمیر فائلز فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہے اور اس فلم کے حوالے سے ملک کے تمام اداکاروں، سیاستدانوں سمیت عام لوگوں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ دہلی میں اروند کیجریوال کے گھر کے باہر بی جے پی کارکنوں کے مظاہرے کو لے کر بھی سیاست گرم ہوگئی ہے اور معاملہ دہلی ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN