نئی دہلی: (پریس ریلیز)
آج بعد نماز مغرب رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا عبدالعظیم ، استاذ تخصص فی الحدیث مظاہر علوم سہارنپور کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1-بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص مشرقی یوپی ، آندھرپردیش کے نیلور، سلورپیٹ اور چنئی ، جے پور راجستھان، چاند پور بجنور سے رویت عام کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ29کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے۔ کل بتاریخ3اپریل2022ءبروزاتوارماہ رمضان المبارک 1443ھ کی پہلی تاریخ ہوگی، آج عشاء کے بعد تراویح کا اہتمام کیا جائے گا ( ان شاء اللہ )










