کولکاتہ : مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے کہا مغلوں کے ناموں اور نشانیوں کو "اکھاڑ کر پھینک دینا چاہئے”، واضح ہو حال ہی میں راشٹرپتی بھون کےمغل گارڈن کا نام تبدیل کرکے امرت ادیان رکھا گیا ہے
مکتوب انڈیا کی خبر کے مطابق ادھیکاری نے خبر رساں ایجنسی اے این آئ سے گفتگو کرتے ہوے کہا”انہوں نے (مغلوں) نے بہت سارے ہندوؤں کو قتل کیا اور مندروں کو تباہ کیا۔ ان کے نام سے منسوب تمام جگہوں کی نشاندہی کرکے ان کا نام تبدیل کیا جائے۔ اگر بی جے پی بنگال میں اقتدار میں آتی ہے تو ہم ایک ہفتہ کے اندر تمام برطانوی اور مغل ناموں کو ہٹا دیں گے۔امرت ادیان( مغل گارڈن )راشٹرپتی بھون آنے والے سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں سے ایک تھا۔
بی جے پی کی زیرقیادت مرکز اور ریاستی حکومتوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر مغل حکومت اور ہندوستان کی مسلم تاریخ سے وابستہ بہت سے تاریخی مقامات اور مقامات کے نام تبدیل کیے ہیں، ۔








