اردو
हिन्दी
مارچ 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اسرائیل حماس کا خاتمہ کر سکتا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دالیہ حیدر اور نتھالی مرزوکی
غزہ کی جنگ اپنے پانچویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اکیسویں صدی میں تنازعات کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے آپریشن کے جواب میں جنگ کا آغاز کیا اور وہ اسے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔جنگ کے آغاز کے بعد سے بارہا دہرائے گئے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے سات فروری کو کہا، ’ہم حماس کو ختم کرنے، یرغمالیوں کو رہا کرنے اور اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے اپنے راستے پر گامزن ہیں کہ اسرائیل کو غزہ سے مزید کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔‘
لیکن کیا اسرائیل واقعی حماس کو ختم کر سکتا ہے یا کیا اس نے اپنے آپ کے لیے ایک ایسا حدف مقرر کیا ہے جسے حاصل کرنا مشکل ہے؟
اس جنگ کے نتیجے میں 1,200 سے زیادہ اسرائیلی اور 28,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں جنگ بندی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر جنگ چھڑنے کے خدشے کی روشنی میں تنازعہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
اسی وقت اسرائیلی فوجی مہم کی وجہ سے تناؤ بڑھ رہا ہے اور امریکی سیکٹری خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق ایک مستقل حل تک پہنچنے کی ضرورت ہے ’جس میں فلسطینی ریاست کی طرف راستہ بھی شامل ہو۔‘
تاہم اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کھلے عام امریکہ کے مخالف رہے۔
اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات کو وہ ’انتہائی مضحکہ خیز‘ سمجھتا ہے۔ اسرائیل اب تک کئی مہینوں کی تصادم کے بعد غزہ میں حماس کی تحریک کو دبانے میں ناکام رہا ہے باوجود اس کے کہ وہ عسکری صلاحیتوں میں حماس کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔
ایک اندازے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ میں تیس ہزار جنگجو ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کے ایک تہائی جنگجوؤں کو مار دیا ہے جبکہ 16 ہزار کو زخمی کر دیا ہے جو کہ حماس کی عسکری صلاحیتوں کے لیے ایک دھچکا ہو سکتا ہے۔
تاہم امریکی ایجنسیوں کے اندازوں کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,700 سے کم ہے اور ان میں سے بہت سے میدان جنگ میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم حماس کی جانب سے اس تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ماضی میں لیکود پارٹی کے وزرائے اعظم کے فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والی ریٹائرڈ اسرائیلی کرنل میری ایسن کے جائزے کے مطابق اسرائیلی فوج ’متعدد فیلڈ کمانڈروں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہی، ہتھیاروں کے ذخیرے بھی ملے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے تمام دہشت گردوں کو ختم کر دیا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ فوج ’دہشت گردوں کی سرنگوں کے نیٹ ورک کو منظم طریقے سے اڑا رہی ہے۔‘لیکن فوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ’یہ اس تناظر میں سب سے اہم اقدام نہیں ہے۔‘
جینز ڈیفنس ویکلی کے مشرق وسطیٰ کے ایڈیٹر جیریمی بینی نے حماس کو پہنچنے والے نقصان کی حد پر شک ظاہر کیا اور مزید کہا کہ تحریک ’آسانی سے نئے جنگجو بھرتی کر سکتی ہے‘ اور ’سرنگ کا نیٹ ورک ہماری توقع سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔‘
دوسری اسلامی تحریکوں کے برعکس جنھیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ابراہیم فرحیات وضاحت کرتے ہیں کہ ’حماس کا (سیاسی) ایجنڈا صرف فلسطین کے ایجنڈے تک محدود ہے۔ اس کے پاس دنیا یا دیگر ممالک میں مذہب اور اسلام کو فروغ دینے کے لیے کوئی عالمی بیانیہ نہیں ہے،‘
انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قومی آزادی کی تحریک ہے اور اس کا سیاسی ایجنڈا اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
اسرائیل کے لیے حماس کو ختم کرنا کیوں مشکل ہے؟
اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے ارادے کو چھپا کر نہیں رکھتا۔ لیکن ماضی کے تجربات یہ دکھاتے ہیں کہ ایسا کرنا مشکل ہو گا۔
ہیو لوواٹ کہتے ہیں حماس ’صرف ایک فوجی تنظیم نہیں ہے، اور نہ ہی یہ صرف ایک سیاسی تحریک ہے۔ یہ ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کا خاتمہ مشکل ہے، خاص طور پر اسرائیلی ہتھیاروں کے زور سے۔‘
یہ رائے 2014 میں غزہ کی پٹی پر فوجی آپریشن میں حصہ لینے والے سابق اسرائیلی فوجی بینزی سینڈرز کے جائزے سے ملتی ہے۔ اس آپریشن کے بارے میں انھوں نے کہا تھا کہ اس سے ’حماس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے‘۔ ان کے خیالات اس وقت کے اسرائیلی وزیر دفاع موشے یاعلون کے برعکس ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ حماس کو نقصان پہنچا جو کہ ’گہرا اور شدید تھا۔‘
بینزی سینڈرز کو اس بات کا احساس تھا کہ جس علاقے میں وہ تعینات تھے وہاں بہت سے شہری مارے گئے تھے، وہ کہتے ہیں ’پھر میں اپنے آپ سے پوچھتا رہ گیا، اس جنگ سے کیا حاصل ہوا؟ کیا حماس کو واقعی نقصان ہوا؟ کیا (جنگ) نے اسے کمزور کیا؟ حماس کو وہ کرنے سے روکا جو اس نے کیا؟‘ ’اور جو کچھ میں نے اس کے بعد کے سالوں میں پایا اس کا جواب یہ تھا کہ نہیں، اس سے وہ حاصل نہیں ہوا۔ نا صرف یہ بلکہ حماس مضبوط ہو گئی۔. (بشکریہ بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran Neighbors Policy News
خبریں

ایرانی صدر کی پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہداہت ، منیر عاصم سعودی عرب کیوں گیے؟

07 مارچ
Iran Strike THAAD Defense News
خبریں

ہو اے ای ،سعودی عرب اور اردن میں امریکی THAAD دفاعی نظام پر ایرانی حملہ: اردن میں 22ہزار کروڑ کا THAAD نظام تباہ،

07 مارچ
Iran War Media Controversy News
خبریں

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

07 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Neighbors Policy News

ایرانی صدر کی پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہداہت ، منیر عاصم سعودی عرب کیوں گیے؟

Iran Strike THAAD Defense News

ہو اے ای ،سعودی عرب اور اردن میں امریکی THAAD دفاعی نظام پر ایرانی حملہ: اردن میں 22ہزار کروڑ کا THAAD نظام تباہ،

Iran War Media Controversy News

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

Trump Strategy Failure News

سابق را چیف نے کہا ‘ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ، ایرانی مرنے سے نہیں ڈرتے۔امریکیوں کو جان پیاری

Iran Neighbors Policy News

ایرانی صدر کی پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہداہت ، منیر عاصم سعودی عرب کیوں گیے؟

مارچ 7, 2026
Iran Strike THAAD Defense News

ہو اے ای ،سعودی عرب اور اردن میں امریکی THAAD دفاعی نظام پر ایرانی حملہ: اردن میں 22ہزار کروڑ کا THAAD نظام تباہ،

مارچ 7, 2026
Iran War Media Controversy News

نیوز چینلز نے ایران جنگ کو مذہبی رنگ دے کر کوریچ کی تمام حدیں پار کردیں ؟سرکار نے اٹھالیا یہ قدم

مارچ 7, 2026
Trump Strategy Failure News

سابق را چیف نے کہا ‘ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ، ایرانی مرنے سے نہیں ڈرتے۔امریکیوں کو جان پیاری

مارچ 7, 2026

حالیہ خبریں

Iran Neighbors Policy News

ایرانی صدر کی پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہداہت ، منیر عاصم سعودی عرب کیوں گیے؟

مارچ 7, 2026
Iran Strike THAAD Defense News

ہو اے ای ،سعودی عرب اور اردن میں امریکی THAAD دفاعی نظام پر ایرانی حملہ: اردن میں 22ہزار کروڑ کا THAAD نظام تباہ،

مارچ 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN