سہرسہ: گینگسٹر سے سیاستدان بنے آنند موہن سنگھ کو جمعرات کی صبح بہار کی سہرسہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ آنند موہن کو صبح ساڑھے 4 بجے رہا کیا گیا، تاکہ امن و امان متاثر نہ ہو۔ بہار حکومت کی جانب سے حال ہی میں ان سمیت 27 مجرموں کی رہائی کی اجازت دینے والے جیل کے قوانین میں ترمیم کی تھی، جس کے بعد آنند موہن کی رہائی ممکن ہو سکی۔ وہ 1994 میں اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ گوپال گنج جی کرشنیا کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
بہار حکومت کی جانب سے جیل مینوئل کے قوانین میں ترمیم کے بعد، ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 14 سال یا 20 سال جیل میں رہنے والے 27 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق ایم پی آنند موہن کے استقبال کے لیے ضلع کے ویر کنور سنگھ چوک پر پوسٹر لگائے گئے۔ گینگسٹر سے سیاست دان بنے آنند پہلے اپنے ایم ایل اے بیٹے چیتن آنند کی منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے 15 دن کے لیے پیرول پر تھے۔ پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد 26 اپریل کو سہرسہ جیل واپس لوٹے تھے۔
ان کی رہائی سے قبل ہی بہار کی سیاست میں اچانک طوفان آگیا ہے۔اس قدم کو2024کے الیکشن سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔بی جے پی الجھن میں ہے کہ وہ راجپوت ووٹوں کو دیکھتے ہوۓ کیا کرے،نتیش کو مین اسٹریم میڈیا ویلن بناکر پیش کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر سنسکاری راجپوت’ اور سنسکاری برہمن کی بحث چل رہی ہے ۔ان سب ک درمیان آنند موہن کے آگے قدم پر نگاہیں ٹکی ہیں







