سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے سابق چیئرمین اوپیندر کمار سنہا نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ اڈانی پر ہنڈنبرگ کی رپورٹ بھارت پر حملہ ہے۔
انہوں نے صحافی برکھا دت کو بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہنڈنبرگ نے کسی خاص ملک میں کسی خاص کمپنی کے بارے میں رپورٹ لکھی ہو۔سنہا نے یاد دلایا کہ امریکی فرم نکولا کارپوریشن اور چائنا میٹل ریسورس یوٹیلائزیشن سمیت متعدد کمپنیوں کے خلاف اپنے الزامات میں بڑی حد تک درست تھی۔
سنہا نے یہ بھی کہا کہ SEBI کی طرف سے کوئی بھی تحقیقات ہوتی ہے تو وہ اڈانی گروپ اور ہنڈنبرگ ریسرچ دونوں کی کرے گی۔








