اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کی سڑکیں اسرائیلی فوجیوں کے لیے جان لیوا بھول بھلیاں بن گئیں،ہورہا ہے بڑا نقصان

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
201
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 2014 کے زمینی حملے میں ہونے والے نقصانات کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہو گئی ہے۔
صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں 27 اکتوبر سے داخل ہے ۔ دوسری جانب حماس نے گوریلا جنگ کی تکنیک استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ حماس کے جنگجو بھاری اسلحہ استعمال کر رہے ہیں
اسرائیلی فوجی ماہرین، ایک اسرائیلی کمانڈر، اور حماس کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح فلسطینی تحریک اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو استعمال کر رہی ہے اور غزہ کی سڑکوں کو اسرائیلی فوجیوں کے لیے ایک جان لیوا بھول بھلیوں کا روپ دے چکی ہے۔ حماس کے افراد سرنگوں کے بڑے نیٹ ورک کے بارے میں اپنے علم سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں
حماس جن ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے ان میں دستی بموں سے لیس ڈرون اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔ یہ دھماکہ خیز ہتھیار یکے بعد دیگر دو مراحل میں پھٹتے ہیں۔ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے لگ بھگ 110 فوجی اس زمینی دراندازی میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ جہنم رسید اسرائیلی فوجیوں کا ایک چوتھائی ٹینک کا عملہ تھا۔
یاد رہے غزہ میں 2014 میں ہونے والی لڑائی میں 66 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت اسرائیل نے ایک محدود زمینی دراندازی شروع کی تھی جو تین ہفتے تک جاری رہی۔ اس وقت اسرائیل کا ہدف حماس کو ختم کرنا نہیں تھا۔
یاکوف امدرور ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل اور سابق قومی سلامتی کے مشیر جو اب جیوش انسٹی ٹیوٹ برائے قومی سلامتی میں کام کرتے ہیں نے کہا "اس جنگ کے دائرہ کار کا موازنہ 2014 سے نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت ہماری افواج کی کارروائیاں اکثر غزہ کے اندر ایک کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا اسرائیلی فوج کو ابھی تک سرنگوں کے لیے کوئی اچھا حل نہیں ملا ہے۔ یہ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس نے گزشتہ دہائی میں نمایاں طور پر وسعت اختیار کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل واضح فتح تک جنگ جاری رکھے گا۔ اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ جنگ ختم ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے مشیر اوفیر فالک نے رائٹرز کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے دن سے ایک چیلنج تھا اور اسرائیلی افواج کو پتہ تھا کہ اس حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کام مکمل کرنے کے لیے اضافی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
تحریک حماس نے اس ماہ ٹیلیگرام ایپلی کیشن پر اپنے چینل پر ویڈیو کلپس شائع کیے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگجو کیمرے لے کر عمارتوں کے درمیان بکتر بند گاڑیوں پر کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل داغ رہے ہیں ۔ ان کلپس میں سے ایک 7 دسمبر کو غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ کالونی سے شائع کیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا علاقہ جس کے بارے میں دونوں فریقوں نے کہا کہ شدید لڑائی ہوئی ہے۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حماس کے ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ جنگجو گھات لگانے کے لیے ہر ممکن حد تک قریب آ رہے ہیں۔ حماس کے جنجگو میدان اور زمین کی معلومات کے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ وہ معلومات ہیں جسے صرف وہ جانتے ہیں دوسرے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا مو ہمارے پاس موجود طاقت کے ذرائع اور اسرائیل کے ہتھیاروں کے درمیان واضح فرق ہے۔ تاہم ہم اپنے آپ پر ہنس نہیں رہے ہیں۔ حماس نے اپنے جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے کم از کم 7000 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ لیکن حماس نے اسرائیل کی طرف سے اعلان کردہ تعداد کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اس میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
2014 میں لڑنے والے ایک اسرائیلی کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپریشن کی توسیع سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین پر زیادہ اسرائیلی فوجی موجود ہیں جس سے حماس کو "دفاعی پارٹی کے فائدے” ملے ہیں۔ اسی وجہ سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکتوں کی توقع تھی۔ یاد رہے اسرائیلی فوج نے ان کارروائیوں میں حصہ لینے والی افواج کی تعداد یا دیگر تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے۔
2014 میں استعمال کیے گئے اپنے طریقوں کی تقلید کرتے ہوئے اسرائیلی فوج سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر رہی ہے جس میں بلڈوزر سے بنائی گئی سڑکیں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان سڑکوں کا مقصد یہ ہے کہ فوجی ان سڑکوں سے بچ سکیں جن میں بارودی سرنگیں ہو سکتی ہیں۔ شمالی غزہ کی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں لیکن اس کے بعض علاقوں میں اب بھی شدید لڑائی جاری ہے۔
اسرائیل کی سیکیورٹی سروسز کے ایک سابق سینئر اہلکار ایال بینکو نے کہا کہ حماس نے 2014 سے اپنی طاقت بنانے کے لیے کچھ بڑے اقدامات کیے ہیں۔ اس دوران ایران نے روسی ساختہ کورنیٹ اینٹی ٹینک میزائل سمیت کچھ جدید ہتھیار حماس کو سمگل کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دوران حماس نے غزہ میں دیگر ہتھیار بنانے میں بھی مہارت حاصل کر لی ہے۔ حماس کے ان نئے ہتھیاروں میں RPG-7 راکٹ بھی شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN