اردو
हिन्दी
اگست 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شہروں کے نام بدلنے کی مانگ پر سپریم کورٹ برہم،عرضی خارج،پوچھا ملک کو ابالنا چاہتے ہیں؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
129
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

’
نئی دہلی سپریم کورٹ نے سوموار کو بی جے پی رکن اور ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کے ذریعہ دائر مفاد عامہ کی عرضی (PIL) پر غور کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست میں عرضی گزار نے مغل اور مسلم حکمرانوں سے منسوب تاریخی مقامات اور عمارتوں کا نام اور ان کی شناخت بدلنے کے لیے وزارت داخلہ کو کمیشن قائم کرنے کے لیے ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگارتنا کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے اور اسے چن چن کر ہٹایا نہیں جا سکتا۔ اس لیے ہمیں دیگر سنگین مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جن کا ہمارا ملک سامنا کر رہا ہے۔ جسٹس جے ناگرتنا نے کہا کہ آپ اس سے کیا حاصل کرنے جا رہے ہیں؟ آپ کیوں چاہتے ہیں کہ وزارت داخلہ ایک کمیٹی بنائے اور اس پر توجہ دے؟ اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ جسٹس جوزف نے کہا کہ ‘آپ مخصوص انداز میں ماضی میں واپس جا رہے ہیں۔ آخر کیا حاصل ہو گا؟ بھارت کا آئین ملنے کے بعد ہم ایک جمہوری ملک بن گئے ہیں۔ آپ ایک خاص کمیونٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ آپ اس راستے پر چلنا چاہتے ہیں جہاں بھارت ایک سیکولر ملک نہیں ہے۔ ہر کسی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایسی درخواست سے مزید دراڑ پیدا ہوگی۔ جسٹس ناگارتنا نے کہا ‘ہندوتوا ایک طرز زندگی ہے۔ بھارت نے سب کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، چاہے وہ حملہ آور ہو یا دوست۔ آپ کو معلوم ہے کہ انگریزوں نے تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کیسے شروع کی۔ ایسی درخواستوں کے ذریعے دوبارہ ایسا نہ کریں۔ ملک کو ذہن میں رکھیں، مذہب کو نہیں۔ عدالت نے کہا کہ ‘کوئی ملک ماضی کی قید میں نہیں رہ سکتا اور بھارت میں صرف اس لیے جمہوریت نہیں ہے کہ اس کا ایک صدر ہے بلکہ جمہوریت میں تمام طبقات کے لوگ شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملک کے لیے ضروری ہے کہ سب مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھیں جو ہدایتی اصولوں میں درج ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو ملک کو ایک دھاگے میں باندھ دیں۔عدالت نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تاریخ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس حد تک پریشان نہیں کر سکتی کہ آنے والی نسل ماضی کی قیدی بن جائے۔ عرضی گزار اشونی اپادھیائے بار بار یہ دلیل دے رہے تھے کہ ویدوں میں ایسے شہروں کا ذکر ہے جو بعد میں حکمرانوں کے نام پر رکھے گئے۔ عدالت نے کہا کہ ہندو مذہب سب سے بڑا مذہب ہے اور اس کی عظمت کو کم نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک عیسائی ہوں لیکن میں ہندو مذہب سے اتنا ہی متاثر ہوں اور میں پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ براہ کرم لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیں۔ جسٹس ناگارتنا نے کہا کہ ‘اسے زندگی کا طریقہ کہا جاتا ہے اور ہندوتوا میں کوئی تعصب نہیں ہے ۔ جسٹس جوزف نے کہا کہ ‘ہمارے پاس بہت صلاحیت ہے، براہ کرم مستقبل پر توجہ دیں ۔ اپادھیائے نے مغل حکمرانوں سے منسوب مختلف جگہوں کے نام پر اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بنیادی طور پر اورنگ زیب کے بارے میں بات کی جن کے نام پر جگہوں، سڑکوں وغیرہ کا نام رکھا گیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN