نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد انتظامی کمیٹی کی اس عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے مسجد کے احاطے کے اندر پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے سائنسی سروے کی اجازت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے یہ عرضی گزشتہ سال دائر کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملہ کا خصوصی ذکر کیا تھا۔ احمدی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ زیر التواء ہونے کے باوجود حکم جاری کیا۔ جس کے بعد بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی۔اس مہینے کے اوائل میں الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیانواپی مسجد میں ‘سائنسی سروے’ کرے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مبینہ شیولنگ کتنا پرانا ہے







