اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پراظہار تشویش

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
104
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی (یو این ایچ آر سی) نے ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہندوستان کا رویہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن (ICCPR) معاہدے کے مطابق نہیں ہے۔ آئی سی سی پی آر کی نگرانی کرنے والے آزاد ماہرین کی تنظیم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے جمعرات (25 جولائی) کو بھارت کی جانب سے معاہدے کی تعمیل پر اپنی رپورٹ جاری کی۔
ہندوستان کو اب تک تین بار آئی سی سی پی آر کا جائزہ لینا پڑا ہے، آخری جائزہ 1997 میں ہوا تھا۔ ہندوستان نے 1979 میں آئی سی سی پی آر میں شمولیت اختیار کی۔ چوتھا جائزہ تقریباً دو ہفتے قبل ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل آر۔ وینکٹرامانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کیا۔ 15 اور 16 جولائی کو دو دن تک ہندوستانی وفد نے UNHRC کے ساتھ بات چیت کی۔
وزارت خارجہ کے پریس نوٹ می  کہا گیا، ‘بات چیت کے دوران، انسانی حقوق کمیٹی کے اراکین نے ہندوستان کی روایات اور اخلاقیات کی تعریف کی، جن کی جڑیں تکثیریت، عدم تشدد اور تنوع جیسے اصولوں پر ہیں۔’
25 جولائی کو، جائزہ میٹنگ کے دس دن بعد، UNHRC نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں ہندوستان کے نفاذ کے بارے میں اپنے نتائج کا خاکہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے کچھ قانون سازی کی پیش رفت کا اعتراف کیا گیا ہے، لیکن رپورٹ بنیادی طور پر ‘تشویش کے کلیدی شعبوں’ اور ‘سفارشات’ پر مرکوز ہے۔جن خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو 2023 سے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے عالمی اتحاد سے ‘A’ زمرہ کا درجہ نہیں ملا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک انسانی حقوق کے میدان میں اچھا کام نہیں کر رہا ہے اور اس وجہ سے اسے اعلی درجہ بندی (جیسے A)نہیں مل رہی ہے
رپورٹ کے آخر میں کمیٹی نوٹ کرتی ہے کہ کمیٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات میں پولیس افسران کی شمولیت کے بارے میں فکر مند ہے۔ اس سے انسانی حقوق کمیشن کی آزادی متاثر ہو رہی۔
رپورٹ کے ایک بڑے حصے میں بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس میں لکھا گیا ہے، ‘کمیٹی مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد جیسے کہ مئی 2023 سے منی پور کے واقعات بشمول ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں فکر مند ہے۔ ۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں ‘مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کرنے، مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف گؤ رکھشکوں کے تشدد اور 2022 کے رام نومی جلوس کے دوران فسادات کے بعد لنچنگ کے واقعات’ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں خاص طور پر گائے کے محافظوں کے تشدد اور لنچنگ کو غیر قانونی بنانے کا قانون بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کے استعمال اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور عوامی تشدد کو ہوا دینے والے سیاست دانوں کی رپورٹس کے بارے میں بھی اپنے تحفظات کو اجاگر کیا۔
رپورٹ میں تارکین وطن مخالف نفرت انگیز تقاریر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جو تیزی سے پرتشدد ہوتی جا رہی ہے۔۔
کمیٹی نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ان علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اور دیگر حفاظتی اقدامات عارضی، متناسب اور عدالتی نظرثانی کے تابع ہوں۔ مزید برآں، اس نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری قبول کرے اور ان علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے ایک طریقہ کار قائم کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN