اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غیر مسلم وزیر کا دورہ مدینہ، کیا ایسا پہلی بار ہوا ہے؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
257
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:صلاح الدین زین

خواتین، بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور خارجی و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے بھارتی حکام کے ایک وفد کے ساتھ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مدینہ منورہ کا دورہ کیا میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد نبوی کا دیدار کرنے والی وہ پہلی ہندو خاتون ہیں
اس موقع پر بھارتی وفد نے بھارتی عازمین حج کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے بھارتی حج  رضاکاروں، حکام اور عمرہ کے لیے وہاں گئے بھارتی شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے سعودی عرب میں مقیم بھارتی شہریوں اور وہاں کے بعض تاجروں سے بھی بات چیت کی۔
اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی اسمرتی ایرانی نے اپنے دورہ مدینہ سے متعلق سوشل میڈیا ایکس پر کئی تصاویر پوسٹ کیں اور اس کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔انہوں اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ”آج میں نے اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک مدینہ کا تاریخی سفر کیا۔ اس موقع پر میں نے مسجد نبوی کے اطراف کی زیارت کرنے کے ساتھ ہی احد پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد’ مسجد قبا’ کا بھی دورہ کیا۔”۔
حج کمیٹی آف انڈیا نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمرتی ایرانی جدہ سے بذریعہ میٹرو ٹرین  مدینہ منورہ  پیر کے روز پہنچی تھیں۔
حج کمیٹی کے سی ای او لیاقت علی آفاقی کی طرف جاری ایک بیان کے مطابق، ”وزیر موصوفہ نے سب سے پہلے مسجدنبوی کی زیارت کی…مسجد نبوی کے بعد وہ مسجد قبا گئیں یہاں انہوں نے آبِ زم زم پیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں بھارتی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان نے وزیر موصوفہ کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کرایا۔”
کسی ہندو خاتون کا پہلا دورہ مدینہ
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا سعودی عرب میں جس انداز میں استقبال کیا گیا، اسے میڈیا میں غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے دور درشن نے اس حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ”یہ پہلا موقع ہے جب ایک غیر مسلم وفد کا استقبال مدینہ میں کیا گیا ہے۔ اس سے انڈیا اور سعودی عرب کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔”
البتہ یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کہ بھارتی وزیر اسمرتی ایرانی اور مرلی دھرن ایسے پہلے غیر مسلم ہیں جنہوں نے مدینہ کا دورہ کیا ہو۔ ماضی میں اس طرح کی اور بھی مثالی ملتی ہیں۔
اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ”بھارت کی جانب سے کسی ہندو خاتون کا یہ حتمی طور پر شہر مدینہ کا پہلا دورہ ہے۔ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ جب بھارت سے کوئی ہندو خاتون مسجد نبوی کی زیارت کے لیے گئی ہوں، اس نوعیت سے یہ ایک تاریخی دورہ ہے۔”
یہ سوال کیا جارہا ہے کہ جب اسلام میں حرم کے اندر کسی بھی غیر مسلم کا داخلہ ممنوع ہے، تو پھر ایک ہندو خاتون کو مسجد نبوی کی زیارت کی اجازت کیوں دی گئی ہو گی۔
اس کی وضاحت اسمرتی ایرانی کی ٹویٹ سے ہوتی ہے، جس میں انہوں نے واضح طور لکھا ہے کہ انہوں نے مسجد نبوی کے آس پاس کا دورہ کیا، یعنی حرم کے باہری احاطے کی زیارت کی اور حرم کے اندر داخل نہیں ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر بحث
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے، جس میں بیشتر افراد اس دورے کی تعریف کر رہے ہیں، تاہم بعض متنازعہ باتیں بھی ہو رہی ہیں۔
متنازعہ بنگلہ دیشی مصنف تسلیمہ نسرین نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”میں اسمرتی ایرانی کو سلام کرتی ہوں کہ سعودی عرب کا دورہ کرنے والی دیگر خواتین کی طرح انہوں نے سر پر اسکارف نہیں پہنا۔ انہیں گنبد خضرہ یعنی روضہ نبوی کی بھی زیارت کرنی چاہیے تھی۔”
ایک اور صارف نے ایکس پر اسمرتی ایرانی کے دورے پر لکھا کہ ”آپ نے کٹر مسلم ملک میں حجاب نہ پہن کر حقیقی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔”
اس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ”حجاب اور پردے کا حکم مسلمان خواتین کے لیے ہے، مشرکین کے لیے نہیں ہے۔”
کچھ لوگوں نے ساڑھی پہننے اور حجاب نہ اوڑھنے پر اسمرتی ایرانی پر تنقید بھی کی جبکہ بعض ایسے تبصرے بھی کیے گئے کہ بطور غیر مسلم انہیں مدینہ میں داخلے کی اجازت کیوں دی گئی۔(ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN