غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے جمعرات کو صلاح الدین روڈ جسے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے لیے نسبتا (محفوظ راستہ) سمجھا جاتا تھا کو فلسطینی پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔ البتہ فلسطینیوں کو رشید سٹریٹ سے نقل مکانی کی اجازت دی جا رہی ہے
صلاح الدین اسٹریٹ جس کے چوک چوراہوں پر فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پر گھمسان کی لڑائی جاری ہےغزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں بیت حانون سے جنوب میں رفح تک 45 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
پٹی کے شہروں کو ملانے والی دوسری سڑک الرشید اسٹریٹ ہے جو غزہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور اس کے اطراف میں نئے حملے شروع کیے جو کہ تباہی سے بھرا ایک جنگی علاقہ بن چکا تھا اور محصور پٹی کے جنوب میں واقع سب سے بڑے شہری مرکز خان یونس پر بھی شدید بمباری جاری ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے "ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ صلاح الدین اسٹریٹ پر انسانی ہمدردی کی راہداری کو جمعرات سے بند کردیا جائے گا اور اس کے متبادل الرشید (البحر) اسٹریٹ کو کھولا جائے گا۔









