اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

‘امریکہ کے ساتھ جنگ ابھی جاری ہے’، طالبان سپریم لیڈر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
530
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

افغانستان میں حکمراں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ملاّ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنا تازہ آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "شریعت اور اللہ کی حدود (قوانین) کا نفاذ ہمارا مشن ہے۔”
ہیبت اللہ اخوند زادہ کا یہ آڈیو افغانستان کے قومی نشریاتی ادارے آر ٹی اے کے نائب سربراہ ہدایت اللہ ہدایت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔ تاہم طالبان حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اخوند زادہ نے کس مقام پر یہ آڈیو ریکارڈ کرایا۔ البتہ کہا جاتا ہے کہ وہ بالعموم قندھار میں رہتے ہیں اور شاذ و نادر ہی وہاں سے باہر نکلتے ہیں۔
طالبان سپریم لیڈر نے کیا کہا؟
طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند زادہ نے بالخصوص امریکہ اور مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”ہم تو آنے والے وقت میں رجم (سنگسار) کی سزا بھی دیں گے۔”
اخوند زادہ نے سخت لہجے میں کہا ”آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر انہیں سنگسار کیا جائے۔ لیکن زنا کا ارتکاب کرنے والی خواتین کے خلاف ہم جلد ہی سرعام سنگسار کرنے کی سزا نافذ کریں گے۔ ہم خواتین کو سرعام کوڑے ماریں گے۔ یہ حرکتیں آپ کی جمہوریت کے خلاف ہیں، اور آپ ان پر بحث کریں گے۔ آپ انسانیت کے لیے لڑنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ میں بھی یہی دعویٰ کرتا ہوں۔ لیکن ہم اللہ کی حدود نافذ کریں گے۔”
ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا کہنا تھا کہ امریکہ خود کو انسانیت کی نجات کا دعویدار بتاتا ہے لیکن دراصل وہ شیطان کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ وہ خود (افغان طالبان) اللہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے امریکہ اور مغرب پر الزام لگایا کہ وہاں عورت کی خاطر انسان اور جانور میں فرق نہیں کیا جاتا۔
طالبان کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد "زمین پر اللہ کا دین اور شریعت کا نفاذ” ہے اور "کابل پر قبضہ کر لینے اور صوبوں میں حکومتیں بنا لینے سے (دین اسلام کے نفاذ کا) یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوتا۔”
‘امریکہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی’
افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف ان کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
اپنے آڈیو پیغام میں طالبان کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ”ہم اہل مغرب کو کہتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ 20 سال جنگ کی ہے اور مزید 20 سال بلکہ اس سے بھی زیادہ امریکہ کے خلاف لڑائی جاری رکھ  سکتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ علمائے اسلام مغرب کا مقابلہ کریں گے۔ "علمائے کرام نے ہی ان (مغرب) کی جمہوریت کو افغانستان کی سر زمین سے نکال باہر کیا۔”
ملا ہیبت اللہ مئی 2016 سے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیں اور بہت کم منظر عام پر آتے ہیں۔ وہ کمانڈر سے زیادہ مذہبی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ماضی میں وہ فتووں کے ذریعے طالبان کی کارروائیوں کا جواز فراہم کیا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ اور پوری دنیا طالبان پر زور دے رہی ہے کہ وہ خواتین پر عائد تمام پابندیاں واپس لے اور مجرموں کی جسمانی سزاؤں اور سرعام پھانسی کو روکے۔
بین الاقوامی برادری نے انسانی حقوق کے خدشات بالخصوص خواتین کے ساتھ سخت سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN