اردو
हिन्दी
جولائی 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گیان واپی مسجد میں ’شیولنگ‘ نہیں فوارہ ملا ہے، یہ ہر مسجد میں ہوتا ہے: اویسی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گیان واپی مسجد میں ’شیولنگ‘ نہیں فوارہ ملا ہے، یہ ہر مسجد میں ہوتا ہے: اویسی
387
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

وارانسی کی گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کے وضوخانہ سے ہندوؤں کا مقدس ’شیولنگ‘ برآمد ہوا ہے۔ تاہم مسلم فریق نے اس دعویٰ کی تردید کی ہے۔ دریں اثنا، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دعویٰ کیا کہ گیان واپی مسجد کے احاطے سے شیو لنگ نہیں بلکہ فوارہ برآمد ہوا ہے اور ایسا فوارہ ہر مسجد میں موجود ہوتا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ’’گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران برآمد جس چیز کو شیولنگ قرار دیا جا رہا ہے، وہ دراصل فوارہ ہے جو دس سال سے بند پڑا ہے۔ مسجد کے کسی بھی حصے کو سیل کرنا پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ 1991 کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسجد کمیٹی کا صاف کہنا ہے کہ مسجد سے ’شیولنگ‘ نہیں بلکہ ’فوارہ‘ برآمد ہوا ہے اور ہر مسجد میں ایک فوارہ موجود ہوتا ہے۔

#WATCH | It's a fountain, not 'Shivling'. Every masjid has this fountain. Why the claim was not raised by commissioner of the Court? The order of sealing the spot is a violation of 1991 Act: AIMIM chief A Owaisi on a petitioner's claim that 'Shivling' found in Gyanvapi masjid pic.twitter.com/eb1bDDxqnV

— ANI (@ANI) May 16, 2022

اسدالدین اویسی نے کہا، عدالت کی طرف سے مقرر کمشنر نے عدالت میں یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مسجد سے شیولنگ برآمد ہوا ہے بلکہ عدالت میں یہ دعویٰ ہندو فریق کے وکیل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا۔ یہ حکم پارلیمنٹ میں بنائے گئے 1991 کے ایکٹ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسجد میں شیولنگ پایا جاتا ہے تو عدالت کے کمشنر کو یہ بتانا چاہئے تھا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مودی جی کہہ دیں کہ وہ 1991 کے حکم پر عمل نہیں کریں گے اور اسے گنگا میں بہا دیجئے۔

اویسی نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاریخ پر بات کرنا ہے تو بات نکلی ہے تو پھر دور تلک جائے گی۔ بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ کے ذمہ دار اورنگزیب ہیں۔ وزیر اعظم مودی نہیں، اورنگ زیب ہی ہیں۔

واضح رہے کہ وارانسی کی عدالت نے گیان واپی مسجد کے احاطہ کا 17 مئی تک سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز کے سروے کے اختتام کے بعد ہندو فریق کے وکیل وشنو جین نے دعویٰ کیا کہ کنویں کے اندر سے شیولنگ برآمد ہوا ہے۔ اس کے بعد ہندو فریق نے تحفظ کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا۔ ہندو فریق کے دوسرے وکیل مدن موہن یادو نے دعویٰ کیا کہ پانی نکالتے ہی سامنے ایک بڑا شیولنگ نمودار ہوا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نندی مورتی کے بالکل سامنے پائے جانے والے شیولنگ کا قطر 12 فٹ 8 انچ ہے۔

عدالت نے فوری طور پر اس مقام کو سیل کرنے کا حکم صادر کر دیا جہاں سے شیولنگ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ وارانسی کورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ مذکورہ مقام کو سیل کیا جائے اور کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس مقام کی حفاظت کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور سی آر پی ایف کو سونپی گئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN