اردو
हिन्दी
اگست 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کے دستاویزات میں ان کے گھناؤنے کرتوتوں کا ذکر تک نہیں !

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بلقیس اجتماعی عصمت دری اور قتل عام کیس میں جانچ کے دوران سی بی آئی کو بلقیس کے کنبہ کے افراد کی لاشیں ملیں جنہیں نمک پگھلا کر تلف کرنے کے لیے دفن کیا گیا تھا۔ ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ سیشن کورٹ نے سی بی آئی کے شواہد کو بنیاد بنایا اور سزا سنائی۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد سزا کو برقرار رکھا۔
بلقیس کے مجرموں نے 44 بار ضابطہ شکنی کی،ضوابط توڑے جرمانہ ادا نہیں کیا۔ ان کی رہائی کا معاملہ بہت الجھا ہو ہے ہندی روزنامہ ‘دینک بھاسکر’ نے اپنے ذرائع اور ‘خفیہ دستاویزات’ کے حوالے سے بلقیس کے مجرموں کی رہائی کے سربستہ راز سے پردہ اٹھایا ہے،ان دنوں سپریم کورٹ میں مجرم ‘سنسکاری برہمنوں’ کی قبل از وقت رہایی کا معاملہ زیر سماعت ہے.جس نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا
دینک بھاسکر’ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلقیس بانو کے خلاف سنگین جرم کی نوعیت گجرات حکومت کی دستاویز میں چھپائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلقیس بانو کی ساڑھے تین سالہ بچی کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے، ایک دن کی بچی کے قتل کرنے اور حاملہ بلقیس بانو سے اجتماعی عصمت دری جیسی تفصیلات کا ذکر دستاویزات میں نہیں ہے۔ اس واقعہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری بھی کی گئی تھی۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’’فیصلے کی کاپی کے مطابق کار سیوکوں سے بھری سابرمتی ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کو نذر آتش کرنے کے بعد گودھرا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ تشدد سے بچنے کے لیے رندھیک پور گاؤں سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔ ان پر ہندوؤں کے ہجوم نے قیصر باغ کے جنگل میں حملہ کر دیا۔ اس دوران متاثرہ کی عصمت دری کی گئی اور دیگر مسلم خواتین کو قتل کر دیا گیا۔‘‘
اس کے علاوہ ان دستاویزات میں قانونی خامیاں بھی موجود ہیں۔ دراصل، گجرات حکومت کو مجرموں کی رہائی کے لیے 5 متعلق افراد یا اداروں کی رائے لینے کی ضرورت تھی۔ رپورٹ کے مطابق 5 میں سے 3 متعلقین نے اس گھناؤنے جرم کے مجرموں کی رہائی کی منظوری دی، تاہم دو نے جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے قبل از وقت رہا نہ کرنے کی رائے دی۔ پانچ متعلقین میں پہلا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہے، متاثرہ یعنی بلقیس ہے، دوسرا، تفتیشی ایجنسی یعنی سی بی آئی، تیسرا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چوتھا، وہ عدالت ہے جس نے سزا سنائی اور پانچواں، وہ جیل ہے جس میں مجرمین فی الحال قید تھے۔
اب سوال یہ ہے کہ پانچ میں سے وہ دو متعلقین کون ہیں جنہوں نے مجرموں کی رہائی کے فیصلے پر اتفاق نہیں کیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسپیشل کرائم برانچ اور سی بی آئی نے مجرموں کو رہا نہ کرنے کے حق میں رائے دی تھی۔ سی بی آئی نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ یہ جرم اتنا سنگین اور گھناؤنا ہے کہ بغیر کسی رحم کے ہم اس معاملے میں اپنی رائے منفی دیتے ہیں۔ سی بی آئی نے کہا تھا کہ مجرم کو وقت سے پہلے رہا نہیں کیا جانا چاہئے۔بلقیس بانو کے علاقے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور جیل نے مجرموں کی رہائی کے حق میں اپنی رائے دی۔ غور طلب ہے کہ مجرموں میں سے ایک، جس کا نام رادھے شیام شاہ ہے، کی رہائی کی سفارش ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی نہیں کی تھی ساتھ ہی ممبئی سیشن کورٹ نے حکومت کے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قتل اور اجتماعی عصمت دری کے گھناؤنے جرم میں سزا کاٹ رہے قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حکومت کے قوانین کے مطابق قیدیوں کو کسی بھی صورت میں رہا نہیں کیا جانا چاہیے۔
۔ ‘دینک بھاسکر’ کے انکشافات سے کئی سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN