نئی دہلی :(آر کے بیورو)
معروف دانشور،مصنف اور آرایس ایس و مسلمانوں کے درمیان ڈائیلاگ کے بڑے وکیل ڈاکٹر خواجہ افتخار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ کوئی مسلم تنظیم ،لیڈر یا نام نہاد دانشور ایسا نہیں جو سنگھ کے یہاں چکر نہ لگا رہا ہو جو جتنا اچھل رہا ہے وہ اتنی حاضری دے رہا ہے ۔
روزنامہ خبریں کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میرا دو وزرا ئے اعظم سے براہ راست رابطہ رہا ہے ان کے ساتھ کام کیا ہے میں جانتا ہوں کہ جو لوگ ان سے ملتے ہیں اندر کیا بات کرتے ہیں اور باہر آکر کیا کہتے ہیں میرے سینے میں بہت کچھ پوشیدہ ہے اگر باہر آجائے تو بہت سوں کو پریشانی ہوجا ئے –
ڈاکٹر خواجہ نے کہا کہ بغیر نتیجہ کی پرواہ کئے وہ اپنا کام کرتے رہیں گے -میرے سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت جی اور آرایس ایس کی ٹاپ لیڈر شپ سے راست مراسم ہیں ان سے بات ہوتی ہے ،ان سے ملتا ہوں وہ مجھ سے ملتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ آرایس ایس کے وکیل نہیں ہیں -لیکن سنگھ اور مسلمانوں کے درمیان ڈائیلاگ کے پختہ وکیل ہیں-
انہوں نے سوال کیا کہ جب مسلمان کا لیفٹ،ایس پی،آر جے ڈی ،کانگریس ،وغیرہ سے engagement ہوسکتا ہے تو آرایس ایس سے کیوں نہیں ہوسکتا -ڈاکٹر خواجہ افتخار سے سنگھ اور مسلمانوں کے حوالہ سے خصوصی دلچسپ انٹرویو روزنامہ خبریں کے یو ٹیوب چینل پر ملاحظہ کرسکتےُہیں –










