اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ نوکری جہاد ہے،سدرشن چینل کا واویلا،اگلا زہر

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یہ نوکری جہاد ہے،سدرشن چینل کا واویلا،اگلا زہر
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

رائٹ ونگ چینل سدرشن نیوز کے ایڈیٹر سریش چوہانکے نے 15 اپریل 2022 کو ایک بار پھر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا، انہیں مجرمانہ سازش میں ملوث قرار دیا اور اسے ’نوکری جہاد‘ کا نام دیا۔

چوہانکے نے یہ نیا تنازع اس وقت کھڑا کیا، جب ایک ہفتہ قبل 10 امیدواروں کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس فہرست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء تھے جنہیں پون ہنس لمیٹڈ کمپنی کے اپرنٹس شپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور یہ تمام امیدوار مسلمان ہیں۔

الزام یہ لگایا گیا کہ سرکاری اداروں کی طرف سے ہندوؤں کو نوکریوں سے محروم رکھا جا رہاہے ۔ چوہانکے نے کہا کہ ’پون ہنس میں مسلمانوں کو 100 فیصد غیر اعلانیہ ریزرویشن کا فائدہ مل رہا ہے۔‘

’نوکری جہاد‘ ایک من گھڑت بات ہے، جیسا کہ مبینہ طور پر دائیں بازو کے دھڑوں کی طرف سے وضع کی گئی دیگر اصطلاحات، جو ہندوؤں کی روزی روٹی کے ساتھ سازش کر کے مسلمانوں کے لیے ملازمتوں کو ترجیح دینے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

पवन हंस नहीं हलाल हंस!ये भी बहुत बड़ी साजिश है हिन्दूओं के विरुद्ध! @SureshChavhanke pic.twitter.com/JAU41kOoCg

— Sagar Kumar “Sudarshan News” (@KumaarSaagar) April 15, 2022

دہلی فسادات کے دوران موج میں ہندوتوا کی بھیڑ کی قیادت کرنے والی اور پتھرا ؤ کرتے ہوئے ویڈیو میں قید ہوئی راگنی تیواری کی قیادت میں گزدشتہ دنوں دہلی میں پون ہنس کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا ۔

سریش چوہانکے نے سدرشن چینل پر اپنے ’نوکری جہاد‘ شو کے ٹیزر میں پوچھا، ‘’کیا کوئی سرکاری کمپنی صرف مسلمانوں کو ملازمت دے سکتی ہے؟ کیا پون ہنس میں مسلمانوں کے لیے 100فیصد ریزرویشن ہے؟

ٹیزر میں اس کے بعد کے مناظر میں تیواری اور دیگر کو پون ہنس کے دفتر کے گیٹ پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوہانکے انہیں ’شیرنیاں‘ اور ‘’باگھن ‘کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔

تیواری اور دیگر کو گیٹ پر مسلمانوں اور جامعہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تیواری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’پیسہ شری رام کا ہے اور فائدہ چسلام کا ہے‘۔

पवन हंस के मुख्यालय पर हिंदुओं का प्रदर्शन लगातार जारी। मुसलमानों को 100% अघोषित आरक्षण देने से विवादों में घिरी है सरकारी कंपनी। @PawanHansLtd @JM_Scindia @Gen_VKSingh #BindasBol 8pm Live pic.twitter.com/1nTeiV7Q0w

— Dr. Suresh Chavhanke “Sudarshan News” (@SureshChavhanke) April 16, 2022

اپنے لائیو ویڈیو میں ایک اور شخص کہتا ہے، ‘مودی اور یوگی کی مخالفت کرنے والے جامعہ کے دہشت گردوں کو کیوں نوکری دیں؟ ہم یہ یقینی کریں گے کہ مسلمانوں کو باہر نکالا جائے اور ہندوؤں کو روزگا ملے ؟

دی وائر نے سدرشن اور ہندوتوا مظاہرین کے دعوؤں کی چھان بین کی اور انہیں جھوٹا پایا۔

دی وائر کے ذریعے حاصل کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پون ہنس کے ساتھ شراکت میں بیچلر آف سائنس ان ایروناٹکس کورس شروع کیا تھا۔ اس کورس میں دو بیچز (ایویونکس اور میکینکل) میں کل 60 طلباء ہیں، جنہیں دونوں کورسز میں تیس پینتیس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ ایک سیلف فنانسنگ کورس ہے جس کی سالانہ فیس 1.3 لاکھ روپے ہے، جس میں سے صرف 30 فیصد یونیورسٹی اور باقی پون ہنس کو جاتا ہے۔

सरकारी कंपनी में सिर्फ मुस्लिमों को ही नौकरी क्यों?@PawanHansLtd में मुस्लिमों को 100% आरक्षण ?#नौकरी_जिहाद के विरुद्ध पवन हंस मुख्यालय पर हिंदू वीरांगनाओ का हल्ला बोल…

देखिए #BindasBol शनिवार रात 8 बजे @SureshChavhanke जी के साथ pic.twitter.com/Lm5kFGmCDX

— Sudarshan News (@SudarshanNewsTV) April 15, 2022

ایک امیدوار نے دی وائر کو بتایا کہ انتخاب کا معیار چھ سمسٹروں میں امیدوار کے مجموعی نمبروں اور امیدوار کی طرف سے کلیئر کیے گئے ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) کے ماڈیولز کی تعداد پر مبنی ہے۔ اس سال انٹرویو کے لیے کل 30 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

دی وائر کو معلوم ہوا ہے کہ ان 30 طلباء میں سے چار (دو مسلمان اور دو ہندو) ذاتی وجوہات کی بناء پر دستبردار ہو گئے۔ باقی 26 امیدواروں میں سے 10 امیدواروں (ہر بیچ سے پانچ) کا انتخاب کیا گیا۔ بعد ازاں انٹرویو میں کامیاب ہونے والے ایک مسلمان طالب علم نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر شرکت نہیں کی۔

دی وائر نے ایویونکس برانچ کے دو ہندو امیدواروں سے اس تنازع پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا۔

ان امیدواروں میں سے ایک، شبھ سولنکی نے کہا، ’میرے دوست دیپت گوئل اور میں ہمارے بیچ کے ٹاپرز میں سے ایک ہیں۔ ہم ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سے باہر ہو گئے۔ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہا ہوں۔ انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی تھا۔ اقلیتی ادارہ ہونے کی وجہ سے فطری طور پر یہاں مسلم طلبہ کی تعداد زیادہ ہے۔ جامعہ میں ایک ہندو طالب علم کی حیثیت سے مجھے کسی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میرے تمام دوست مسلمان ہیں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN