ڈھاکہ کی ایک عدالت نے عوامی لیگ کی حکومت کے آٹھ سابق وزرا اور چھ سابق اراکین پارلیمنٹ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم ڈھاکہ میٹروپولیٹن سیشن جج محمد عصم جگل الحسین نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے جواب میں دیا۔
اے سی سی کے پبلک پراسیکیوٹر محمود حسین جہانگیر نے اس معاملے کی تصدیق کی۔سابق وزراء یہ ہیں- سابق وزیر صحت زاہد ملک، سابق سماجی بہبود وزیر ڈاکٹر دیپو مونی، سابق وزیر تعلیم محب الحسن چودھری، سابق وزیر خوراک سدھن چندر مجمدار، سابق وزیر صنعت نورالمجید محمود ہمایوں، سابق ریاستی وزیر صنعت کمال احمد مجمدار، سابق وزیر شاہجہان خان، سابق وزیر قمر الاسلام۔مزید برآں، عدالت نے سابق ممبران پارلیمنٹ سلیم الدین، مامون الرشید کرن، کجیندر لال تریپورہ، کاظم الدین، نورالعلم چودھری اور ضیاء الرحمن پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔