کولکتہ: مغربی بنگال کی حکمران ترنمول کانگریس اس ماہ اسمبلی میں ایک تحریک پیش کرنے پر غور کر رہی ہے، جس میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) پر حالیہ پیش رفت کی مذمت کی جاۓ گی۔
خبررساں ایجنسی آئ اے این ایس نےپارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہونے والا ہے، اور ترنمول اس کے بعد تحریک پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اگرچہ اس کی براہ راست تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے، ریاست کے پارلیمانی امور اور زراعت کے وزیر، سووندیب چٹوپادھیائے نے کہا کہ ایوان کے
آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے متعدد بلوں کے ساتھ، ایک مخصوص مسئلہ پر تحریک بھی پیش کی جائے گی۔ترنمول نے مرکزی وزارت داخلہ کے حالیہ نوٹیفکیشن کی مذمت کی ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندوؤں، سکھوں، جینیوں، پارسیوں اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی جو فی الحال گجرات کے مہسانہ اور آنند اضلاع میں مقیم ہیں۔
اب اسمبلی میں سی اے اے پر حالیہ پیش رفت کی مذمت میں تحریک لا کر ترنمول اور ریاستی حکومت اب اپنا موقف واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہر حال میں وہ مغربی بنگال میں سی اے اے کے نفاذ کی مخالفت کریں گے۔








