نئی دہلی: جب سے ٹوئٹر کی کمان ایلون مسک کے ہاتھ میں آئی ہے، اس کے بعد دیگرے کئی فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر میں اب بہت سے نئے فیچرز دستیاب ہیں۔ اب ایک نئی جانکاری دیتے ہوئے مسک نے بتایا ہے کہ صارفین اب اس پلیٹ فارم پر دو گھنٹے یا 8 جی بی سائز تک کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ سبھی کے لئے نہیں ہے۔
ایلون مسک نے جمعرات کی رات یہ جانکاری دی کہ ٹوئٹر پر بلیو سبسکرائبرس اب 2 گھنٹے تک کی لمبی ویڈیوز پوسٹ کر پائیں گے۔ ویڈیو کی سائز صرف 8 جی بی (8GB) تک ہونی چاہیے۔۔ یعنی تقریباً ایک پوری فلم یہاں پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
آپ کی معلومات کے لیے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر نہ کرنے والا پلیٹ فارم پر صرف 140 سیکنڈ یعنی 2 منٹ 20 سیکنڈ کی حد کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر سکتا ہے۔ ٹوئٹر کے اس نئے فیچر سے اب یہ یوٹیوب جیسا ہو جائے گا جہاں طویل دورانیے کی ویڈیوز پوسٹ کی جا سکیں گی۔ تاہم، YouTube کی حد 256 جی بی تک یا 12 گھنٹے تک ہے۔ پھر بھی ٹوئٹر ایک الگ فارمیٹ والا پلیٹ فارم ہے۔







