پریاگ راج پولیس نے امیش پال قتل کیس میں ایک اور شوٹر وجے عرف عثمان کا انکاؤنٹر کیا ہے۔ اس کا پیر کی صبح کوندھیارہ تھانہ علاقے میں کرائم برانچ کی ٹیم سے تصادم ہوا۔ پریاگ راج پولس کمشنر رامیت شرما نے اس بارے میں بتایا کہ شوٹر وجے عرف عثمان کوندھیارا تھانہ علاقہ میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ اس پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔ اس تصادم میں نریندر نام کا ایک کانسٹبل بھی زخمی ہوا ۔
ا واضح ہو س سے قبل 27 فروری کو پولیس نے ایک اور انکاؤنٹر کیا تھا۔ جس میں امیش پال قتل معاملہ میں ملوث حملہ آور ارباز مارا گیا۔ ارباز کو دھومن گنج علاقے کے نہرو پارک میں پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔








