فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء ہو اور بعد ازاں قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔حماس کے سربراہ نے اس امر کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا یہ بیان منگل کے روز قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔
مذاکرات میں امریکی ، اسرائیلی حکام کے علاوہ قطر اور مصر کے حکام بھی شریک ہوئے اور حماس کی طرف سے سامنے آنے والی شرائط کا جائزہ لیا گیا۔ مصری حکام نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔







