اردو
हिन्दी
اگست 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یکساں سول کوڈ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں:تحریر؛مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
137
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہندوستان بڑا ملک ہے ، اس کی ابادی بڑی ہے ، اس میں مختلف مذاہب اور مختلف زبان بولنے والے رہتے بستے ہیں ، ہندوستان کے آئین میں ہر شہری کے حقوق اور ان کے تحفظ کا ذکر موجود ہے
ہندوستان میں بڑی تعداد میں اقلیتی طبقہ کے لوگ بستے ہیں ، مسلم ،سکھ، عیسائی ،بودھ ،جین وغیرہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ، اقلیتی طبقات کے مذاہب الگ ہیں ،ان کے رسم و رواج الگ ہیں ، ملک کے آئین نے ہر طبقہ کو مذہبی اور ثقافتی آزادی دی ہے ، کوئی ان کے حقوق کو چھین نہیں سکتا ہے ، اگر کوئی ان کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف آواز بلند کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے
موجودہ وقت میں ملک میں کچھ غلط عناصر اور پارٹیوں نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک میں اقلیت اور اکثریت کے درمیان نفرت کا ماحول پیدا کردیا ہے ، ایسے عناصر اکثریت کو بنیاد بنا کر اقلیتوں کو اپنے حقوق سے محروم کردیا چاہتے ہیں ،
موجودہ وقت میں پھر بعض اسٹیٹ کی حکومت نے یکساں سول کوڈ کو اپنے صوبہ میں نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے ، یہی نہیں مرکزی حکومت کی طرف سے بھی اکثر یہ شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے گا ، جبکہ یہ بھارت کے آئین کے خلاف ہے
جہانتک پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی بات ھے ،تو قانون کے ماہرین کے تجزیہ کے مطابق اس کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی ، اور موجودہ وقت میں حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے ، نیز اس کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے ، بنیادی حقوق سلب کرنے کا اختیار کسی حکومت کو نہیں ہے ، ویسے بھی ملک میں مختلف مذہبی طبقات ہیں ، ان کے الگ الگ رسوم و رواج ہیں ، کوئی طبقہ نہ تو اپنے مذہب سے دستبردار ہونے کو تیار ہوگا اور نہ اپنے رسم و رواج کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوگا ، اس طرح یکساں سول کوڈ ہندوستان جیسے ملک میں ممکن نہیں ہے ،
موجودہ وقت میں بھی یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی بات اٹھائی گئی ہے ، یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے ، یہ مسئلہ تو ملک میں بسنے والی سبھی مذہبی اقلیتوں کا بھی ہے ، سکھ ، بودھ ،جین اور لنگائیت طبقہ کے لوگوں کا بھی ھے ، ان سب کے بھی مذاہب الگ الگ اور رسم و رواج الگ الگ ہیں ، جو سناتن دھرم سے الگ ہیں ،
ایسا نہیں ہے کہ یہ مسئلہ پہلی مرتبہ اٹھایا گیا ہے ، بلکہ بہت سی دفعہ ایسے حالات آئے ہیں کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام اقلیتوں نے مل کر ان کا مقابلہ کیا ،اور حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیا ، ابھی چند برسوں پہلے رائٹ ٹو ایجوکیشن کا نفاذ عمل میں آیا ، اس سے سبھی مذاہب کے تعلیمی ادارے متاثر ہورہے تھے ، یہانتک کے سنسکرت پاٹھ شالے بھی اس کی زد میں آرہے تھے ، اس وقت مولانا محمد ولی رحمانی رح نے اپنی جرات و بیباکی کا مظاہرہ کیا اور تمام اقلیتوں سے رابطہ کیا اور ایک متحدہ محاذ کی تشکیل کی ، اس متحدہ محاذ نے مل کر کام کیا اور اس ایکٹ کے ذریعہ اپنے بنیادی حقوق میں کی گئی مداخلت کو ثابت کیا تو حکومت نے اس میں ترمیم کرکے مدارس ،پاٹھ شالے ،گروکل وغیرہ کو مستثنی قرار دیا ، ابھی بھی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کا شوشہ چھوڑا گیا ہے ، موجودہ وقت میں بھی اس کی ضرورت ہے کہ ملی قائدین ملک میں بسنے والے مذہبی اقلیتوں کے دانشوروں کو ساتھ میں لیں ، اور سب مل کر اس کے خلاف آواز بلند کریں ، تب تحریک میں مضبوطی ہوگی اور کامیابی ملے گی
موجودہ وقت میں ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ، اقلیت اور اکثریت کے معاملہ کو اٹھاکر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، نفرت کا ماحول پیدا کرنے والے تھوڑے لوگ ہیں ، اللہ کا فضل ہے کہ برادران وطن کا بڑا طبقہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ہے ، اس لئے اس کی سخت ضرورت ہے کہ نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے محبت اور آپسی میل محبت کو بڑھایا جائے ، اچھے اور سیکولر برادران وطن کے ساتھ رابطہ کو مضبوط کیا جائے ، ہر گاوں اور محلہ میں میٹینگ کی جائے ،
موجودہ وقت فتنہ کا ہے ، لوگوں کو مشتعل کرنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، ایسے موقع پر اس کی سخت ضرورت ہے کہ بالخصوص مسلم سماج کے لوگ صبر و تحمل سے کام لیں ، استقامت اختیار کریں ، آئین کے مطابق شر اور فتنہ کے دفع کے لئے قانون کا سہارا لیں ، کسی بھی حال میں بے حوصلہ نہ ہوں ،
ایسے موقع پر ملی تنظیموں کو بھی چاہئے کہ حسب ضرورت حکومت سے رابطہ قائم کریں ، حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کا سلسلہ بڑھائیں ، جب کبھی ضرورت ہو تو وفد کے ہمراہ حکومت کے ذمہ داروں سے بات کریں ،
اللہ تعالیٰ امن و شانتی کا ماحول قائم کرے ، اور ہر قسم کے شر اور فتنہ سے حفاظت فرمائے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN