اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یونیفارم یا سیکولر سول کو ڈ ناقابل عمل، ناقابل قبول:مسلم پرسنل لاء بورڈ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
79
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ  یوم آزادی کے موقعہ  پر وزیر اعظم کے ذریعہ سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا  شوشہ چھوڑ نے کو ایک فتنہ قرار دیتا ہے اور یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ مسلمان کسی بھی قیمت  پر قانون  شریعت ( مسلم پرسنل لا) سے دستبردار نہیں ہوسکتے-
آل انڈیا مسلم پرسنل پرسنل بورڈ  کے ترجمان  ڈاکٹر  سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں وزیر اعظم کے ذریعہ یوم آزادی پر کئی گئی تقریر میں سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا شوشہ چھوڑ نے پر سخت حیرت و استعجاب کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سوچا سمجھا فتنہ  قرار دیا- ہم یہ بتانا ضروری  سمجھتے ہیں  کہ مسلمانان ہند متعدد بار یہ واضح کرچکے ہیں  کہ ان کے عائلی قوانین شریعت کے عطا کردہ ہیں،  جس سے کوئی بھی مسلمان کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں  ہوسکتا۔ خود ملک کی مقننہ نے شریعت اپلیکشن ایکٹ 1937 کو منظوری دے کر اور دستور ھند میں  مذہب پر چلنے، اس کے مطابق زندگی گزارنے نیز اپنے کلچر کے تحفظ کو ایک بنیادی حق قرار دیا ہے-
انہوں  نے کہا کہ دیگر مذاہب کے عائلی قوانین بھی اپنے مذہب اور قدیم روایات پر مبنی ہیں- لہذا ان سے چھیڑ چھاڑ اور سب کے لئے کوئی سیکولر کو ڈ بنانے کی کوشش بنیادی طور پر مذہب کی نفی اور مغرب  کی نقالی ہے، جس کا حق عوام کے چنندہ نمائندوں کو ہرگز بھی نہیں  دیا جاسکتا- ملک کے دستور کا بار بار حوالہ دیتے وقت اس بات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ یونیفارم سول کو ڈ  کا ذکر دستور کے باب IV کے رہنما اصولوں میں کیا گیا ہے-اس باب میں درج تمام ہدایات لازمی اور ضروری نہیں ہیں اور نہ ہی وہ عدالت  کے ذریعہ  نافذ العمل ہیں نیز باب III میں  درج بنیادی  حقوق کو ان پر بالادستی حاصل ہے- ہمارا دستور ایک ایسے وفاقی سیاسی  ڈھانچے اور رنگا رنگی پر مبنی معاشرے کا تصور دیتا ہے، جہاں مذہبی فرقوں اور تہذیبی وحدتوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اپنی تہذیب و تمدن کو برقرار رکھنے اور اپنے پردنل لاز پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے-
 بورڈ  کے ترجمان  نے آگے کہا کہ وزیر اعظم کا دستوری لفظ یونیفارم سول کو ڈ کے بجائے سیکولر سول کو ڈ  کا استعمال بھی دانستہ اور فتنہ انگیز ہے- وزیر اعظم اچھی طرح جانتے ہیں  کہ یونیفارم کا مطلب ہے پورے ملک اور تمام مذہبی و غیر مذہبی طبقات کے لئے ایک ہی سول کو ڈ ہو اور کوئی  بھی اس سے مستثنیٰ نہ ہو۔ ظاہر ہے اس میں اس کی گنجائش نہیں  ہوگی کہ کسی طبقہ یا ذات کو اس سے باہر رکھا جاسکے، چاہے وہ ملک کے ادیباسی ہی کیوں  نہ ہوں۔ لیکن جب صرف قانون  شریعت سے ہی کھلواڑ کرنا پیش نظر ہو تو دوسرے طبقات کی ناراضگی کیوں مول لی جائے-
         مذاہب پر مبنی عائلی قوانین کو کمیونل کہہ کر وزیر اعظم نے نہ صرف یہ کہ مغرب کی نقالی کی ہے بلکہ مذہب پر عمل کرنے والی ملک کی غالب اکثریت کی اہانت بھی کی ہے جس کا تمام مذہبی طبقات کو سخت نوٹس لینا چاہیے- بورڈ  یہ واضح کردینا بھی ضروری  سمجھتا ہے جو لوگ کسی بھی مذہبی بندش سے آزاد ہوکر اپنی عائلی زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ان کے لئے پہلے ہی سے اسپیشل میرج ایکٹ(Special Marriage Act 1954)اور انڈین سکسیشن ایکٹ (The Indian Succession Act 1925) موجود  ہیں۔ لہذا شریعت اپلیکیشن ایکٹ اور ہندو قوانین کو بدل کر سیکولر کو ڈ لانے کی کوئی بھی کوشش قابل مذمت اور ناقابل قبول ہوگی-
  ڈاکٹر  الیاس نے کہا کہ بی جے پی حکومت  کے نامزد چیئرمین لا کمیشن نے 2018 میں  واضح طورپر کہا تھا کہ اس مرحلہ میں  یونیفارم سول کو ڈ نہ ضروری  ہے اور نہ ہی مطلوب – لہذا 15, اگست کے اس موقع پر بجائے اس کے کہ وزیر  اعظم ملک کی آزادی میں تمام طبقات پر مشتمل مجاہدین  آزادی کی قربانیوں اور کارناموں  کو یاد کرتے اور دستور ہند میں  آزاد، خوشحال، عدل و قسط اور امن و سلامتی  پر مبنی بھارت کا جو خواب دکھایا گیا ہے، تمام ہندوستانیوں کو ساتھ لے کر اس کو سچ کر دکھانے کا عہد کرتے تو یہ شاید زیادہ  بہتر ہوتا لیکن انہوں نے سیکولر اور کمیونل اصطلاحوں کا استعمال کرکے سماج میں مذہب بیزاری اور مذہب دشمنی کا بیج بوکر اپنی پارٹی کے تخریبی ایجنڈے کو ہی پروان چڑھایا ہے۔ مسلم پرسنل لابورڈ کو امید ہے کہ ملک کے امن پسند اور انصاف پسند  شہری اس تخریبی اور انتشار پر مبنی ایجنذے کو پوری طاقت و یکجہتی کے ساتھ مسترد کردیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN