پریاگ راج: اترپردیش پولیس نے منگل کو عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری اور اس کے بھائی اشرف کی بیوی زینب فاطمہ پر انعام کا اعلان کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق پریاگ راج کمشنریٹ پولیس نے ان دونوں پر 25،000 روپے کا انعام رکھا ہے۔یہ دونوں فروری 2023 میں پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل کیس کے ملزم ہیں۔عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین پر 50 ہزار روپے کا انعام پہلے ہی رکھا جا چکا ہے۔تینوں قتل کے بعد فرار ہیں۔واضح ہوُپریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور پولیس نے موقع سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
حال ہی میں، عتیق احمد کے خاص کہے جانے والے بلی پنڈت کو چکیہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلی پنڈت عتیق گینگ کا شارپ شوٹر رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امیش پال کے قتل سے پہلے عتیق کی بیوی شائستہ نے بلی پنڈت سے ملاقات کی تھی۔