اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یو پی:پندرہ ہزار دلتوں کی دھرم پریورتن کی دھمکی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یو پی:پندرہ ہزار دلتوں کی دھرم پریورتن کی دھمکی
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ ؍ہمیر پور :(ایجنسی)

اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں تقریباً 15 ہزار دلتوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مبینہ طور پر 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمہ کوکسی دوسری کی زمین پر نصب کیا تھا جس کی شکایت پر مقامی پولیس اور انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر رکھی مورتی کو ہٹا دیا۔ معاملہ سمر پور شہر کے تروینی میدان کا ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف دلتوں نے نیشنل ہائی وے کو 10 گھنٹے تک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس مظاہرے کے بعد پولیس نے یہ مورتی دلتوں کو واپس کردی لیکن اسے متنازع مقام پر رکھنے کی اجازت نہیں دی۔

اتنا ہی نہیں، پولیس نے نیشنل ہائی وے کو بلاک کرنے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی، جس کی وجہ سے ہزاروں دلتوں نے مذہب تبدیل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

دلتوں کے اس اعلان نے ضلع انتظامیہ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں مذہب کی تبدیلی کے اعلان کے بعد بھی ضلع انتظامیہ اور پولیس حکام کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

دراصل امبیڈکر جینتی کے موقع پر تروینی میدان میں ایک چبوترہ بنا کر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ اس مورتی کو کہاں نصب کیا گیا تھا، اس بارے میں امر سنگھ نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی زمین ہے اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

امر سنگھ کی شکایت پر پولیس نے رات میں ہی مورتی کو ہٹاتے ہوئے زمین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم اس کے بعد سیکڑوں لوگ قومی شاہراہ پر اتر آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ اس دوران ان کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر 6 گھنٹے تک جام رہا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے مداخلت کرتے ہوئے مورتی لوگوں کو واپس کردی اور اسے کسی اور جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم مظاہرین اس بات پر بضد رہے کہ مجسمہ کو اسی جگہ لگایا جائے گا جہاں پہلے تھا کیونکہ ان کے پاس اس زمین کا معاہدہ ہے۔

دلتوں نے کی مورتی نصب کرنے کی مانگ

بابا صاحب کے پیروکار ودھ ناتھ ورما، رویندر کمار سمیت درجنوں لوگوں نے بتایا کہ زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والے امر سنگھ نے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ اس نے زمین عطیہ کی تھی، جس کے بعد چبوترہ بنا کر بابا صاحب کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ لیکن اب امر سنگھ نے اپنے معاہدے سے مکر گئے اور پولیس کے ساتھ مل کر بابا صاحب کی مورتی کو زبردستی ہٹا دیا، اس سے ان کی توہین ہوئی ہے۔

بابا صاحب امبیڈکر کے پیروکاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس نے ان کا مجسمہ اسی جگہ پر نصب کرنے اور قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پر کوئی مقدمہ درج کیا تو ان کی برادری کے ہزاروں لوگ بدھ مت اختیار کر لیں گے۔

تاہم، سمر پور تھانہ انچارج درگا وجے سنگھ نے اس معاملے میں کوئی مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN