لکھنؤ:آئی ایس آئی ایس کے تین مبینہ کارندوں کو گرفتار کرنے کے چند دن بعد، اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے سنیچر کو ان کے چار مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کیا، انڈین ایکسپریس کنے مطابق ایجنسی نے ریلیز میں بتایا کہ ان کو اسلامک اسٹیٹ سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے:جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو سابق اور ایک موجودہ طالب علم بھی شامل ہیں،۔
انڈین ایکسپریس نے مزید بتایا بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو علی گڑھ سے اے ایم یو سے 29 سالہ رقیب امام انصاری بی ٹیک اور ایم ٹیک گریجویٹ ہے کے علاوہ ۔ نوید صدیقی (23) کو گرفتار کیا، جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی کر رہا تھا۔ محمد نعمان (27)، یونیورسٹی سے بی اے (آنرز)؛ اور 23 سالہ محمد ناظم، ایک گریجویٹ؛ سنیچر کو سنبھل سے، تعلق ہے کو گرفتار کرلیا
اے ڈی جی، اے ٹی ایس، موہت اگروال نے کہا، "یوپی اے ٹی ایس نے اب تک ماڈیول کے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔” اے ٹی ایس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزموں سے ممنوعہ آئی ایس آئی ایس لٹریچر، موبائل فون اور پین ڈرائیوز ضبط کی گئی ہیں۔
اے ایم یو حکام نے کہا کہ نہ تو یوپی پولیس اور نہ ہی اے ٹی ایس نے ابھی تک گرفتار افراد کی اسناد کی تصدیق کی ہے۔ اے ٹی ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ گرفتاریاں اس سے قبل گرفتار کیے گئے تینوں ملزمین سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ اے ٹی ایس نے کہا کہ ناظم نعمان اور دیگر کے ذریعے ماڈیول سے رابطہ میں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق داعش سے ہے اور وہ ریاست کے اندر اور باہر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ "وہ مبینہ طور پر لوگوں کو داعش میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنے کے لیے ISIS کے بارے میں لٹریچر تقسیم کر رہے تھے۔ ملزمین آن لائن پلیٹ فارم کا بھی استعمال کر رہے تھے اور لوگوں کو جہاد کے لیے تیار کرنے کے لیے خفیہ مقامات پر میٹنگیں کر رہے تھے،‘‘ انہوں نے مزید کہا اے ٹی ایس افسر نے بتایا۔ ملزم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کی میٹنگوں کے دوران ایک دوسرے سے رابطے میں آئے تھے،” ۔








