اردو
हिन्दी
جولائی 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند سے مشتبہ بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا،دارالعلوم نے کی کارروائی کی تردید

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند سے مشتبہ بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا،دارالعلوم نے کی کارروائی کی تردید
138
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے کہاکہ گرفتارنوجوان سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر دیوبند کے دارالعلوم میں زیر تعلیم تھا۔ اس کے پاس سے بنگلہ دیشی کرنسی، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ اے ٹی ایس حکام کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہری کی ملک دشمن سرگرمیاں بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ جس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔اتر پردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے دیوبند سے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کی طرف سے جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار نوجوان ریاست میگھالیہ کے فرضی دستاویزات تیار کر کے یہاں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم کا نام طلحہ تعلقدار بن فاروق ولد فخرزماں ہے جو گاؤں بارگولی تھانہ داؤد کنڈی ضلع کمیلا ڈویژن چٹو گاؤں بنگلہ دیش کا رہائشی ہے۔ جو پچھلے پانچ سال سے دیوبند میں مقیم تھا۔ اس کے پاس سے آدھار کارڈ، پین کارڈ، دارالعلوم دیوبند کا شناختی کارڈ، لائف ٹائم ممبرشپ کارڈ، بنگلہ دیشی کرنسی (دو ٹکا)، بنگلہ دیشی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور 150 روپے کی ہندوستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

اے ٹی ایس نے کہا کہ طلحہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ وہ دارالعلوم میں واقع دار جدید کے کمرہ نمبر 61 میں رہتے ہوئے عربی عالم کی آٹھویں جماعت کی پڑھائی کررہا تھا، یہ اطلاع ملنے پر کہ وہ بنگلہ دیشی ہے، اسے سہارنپور دفتر میں اے ٹی ایس کی فیلڈ یونٹ میں بلایا گیااور اس نے سخت پوچھ گچھ میں اس نے بنگلہ دیشی شہری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ طلحہ نے ہندوستانی دستاویزات کیسے اور کس سے بنوائیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اے ٹی ایس نے طلحہ کے خلاف کوتوالی میں فارنرز ایکٹ کی دفعہ 420، 467، 468، 471 اور 14/14 بی کے تحت رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔

ادھر دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے۔ خود اے ٹی ایس نے اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باعث ادارہ کے تمام دفاتر بند ہیں۔ جس کی وجہ سے گرفتار طالب علم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ابھی بھی تفتیش جاری ہے۔ اگر مذکورہ طالب علم یہاں زیر تعلیم تھا تو اس نے یہاں اپنے ہندوستانی ہونے کے دستاویزات جمع کرائے ہونگے،مولانا عبدالخالق مدراسی نے کہا کہ اس سال سے داخلے کے معاملے میں ادارے کی طرف سے قوانین کو سخت کر دیا گیا ہے۔ اب طلبہ جو بھی دستاویزات جمع کرائیں گے وہ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو تصدیق کے لیے بھیجے جائیں گے۔ غلط ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جو ہندوستانی دستاویز فرضی بنواسکتاہے وہ دارالعلوم دیوبند کاکارڈ بھی فرضی بنواسکتاہے، انہوں نے کہاکہ طلحہ نامی نوجوان کو ا ے ٹی ایس نے کہیں اور سے گرفتار کیاہوگا، دارالعلوم دیوبند میں اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN